عمران خان نے ہماری زندگی جہنم بنا دی ہے

پاکستان

?️

کراچی (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے اینکر کامران شاہد نے کراچی کے عوام کا سروے کیااور ان حلقوں سے پی ٹی آئی کی کارکردگی سے متعلق سوالات کیے جہاں سے پی ٹی آئی حکومت جیتی تھی۔جب صحافی کی طرف سے عوام سے سوال کیا گیا کہ کیا عمران خان کو اور مہلت دینی چاہیے کہ عوام کے حالات بہتر ہو جائیں تو اس پر عوام پھٹ پڑے اور طرح طرح کے جوابات دیے۔

پی ٹی آئی حکومت کو جو سب سے بڑا طعنہ دیا جاتاہے وہ اس کے وعدے ہیں جو عمران خان اور اس کی جماعت نے اپنے منشور میں درج کر کے 2018کے الیکشن میں زور زور سے ببانگ دہل سب کے سامنے رکھے تھے۔مگر حکومت  میں آنے کے بعد ایک بھی وعدے کو حکمران جماعت پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔عمران خان صاحب نے حکومت میں آنے سے پہلے تیس دن میں عوام کی قسمت بدلنے اور پھر نوے دنوں میں حالات بدلنے جبکہ بعدازاں ایک سال میں ملک کے حالات سنوارنے کی تو پکی گارنٹی دی تھی مگر اب اپنی تقرریروں میں بیانیہ تبدیل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک حکومت کو اتنے سارے انقلاب لانے کے لیے پانچ سال تو بہت کم ہیں اس کے لیے تو الیکشن نہیں ہونے چاہئیں اور ساتھ ہی اس خواہش کا بھی اظہار کرتے ہیں کہ اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی تو حالات جلد بدل جائیں گے۔

لہٰذا عمران خان کے انہی وعدوں اور طفل تسلیوں کا تیاپانچہ کرنے کے لیے نجی ٹی وی چینل کے اینکر کامران شاہد نے کراچی کے عوام کا سروے کیااور ان حلقوں سے پی ٹی آئی کی کارکردگی سے متعلق سوالات کیے جہاں سے پی ٹی آئی حکومت جیتی تھی۔جب صحافی کی طرف سے عوام سے سوال کیا گیا کہ کیا عمران خان کو اور مہلت دینی چاہیے کہ عوام کے حالات بہتر ہو جائیں تو اس پر عوام پھٹ پڑے اور طرح طرح کے جوابات دیے۔

عوام کا کہنا تھاکہ ہم نے تو تبدیلی کا سوچ کر ووٹ دیا تھا تبدیلی تو نہیں آئی الٹا ہماری قسمت خراب ہو گئی۔جبکہ کچھ لوگوں نے کہا کہ اس حکومت کو تو اب ایک دن بھی اور نہیں ملنا چاہیے اورعمران خان کو چاہیے کہ ہاتھ جوڑ کر کرسی سے اتر جائے۔خاتون کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی اس قدر کر دی ہے کہ اب تو مرنے کے لیے جی چاہتا ہے کہ غریب عوام کے لیے تو اس حکومت نے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔ہر دوسرے شخص نے یہی کہا کہ غریب عوام کے بارے میں کچھ نہیں سوچا جا رہا اور مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے لہٰذا عمران خان کو ہماری جان چھوڑ دینی چاہیے بس بہت ہو گئی تبدیلی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج کا حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار کو شہید کرنے کا دعوی

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے

غزہ میں پیلی لکیر کے خاتمے کے اعلان میں اسرائیل کے مقاصد؛ پیشہ ورانہ حکمت عملی کو تبدیل کرنا

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں پیلی

شہید سلیمانی نے مزاحمت کی نئی نسل کو کیسے پروان چڑھایا ؟

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے مرکزی کردار کی حیثیت سے شہید سلیمانی کا

عراق میں امریکی اڈوں کی شامت؛دودن سے لگاتا حملوں کی زد میں

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر دو دن سے لگاتار حملے

نصراللہ نے اسرائیل کے لئے کیا کہا؟

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:مذمت بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں

کیا یہ اسرائیل اور امریکی افسانے کے خاتمہ کا آغاز ہے؟

?️ 4 اکتوبر 2025کیا یہ اسرائیل اور امریکی افسانے کے خاتمہ کا آغاز ہے؟ رپورٹ

اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کے استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن معطل

?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی

ایران کے ساتھ تعطل، ٹرمپ کی سب سے بڑی دلدل

?️ 5 مئی 2026 سچ خبریں:ریوٹرز کی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے