سکول بس حملہ قابل مذمت، تمام ممالک پاکستان سے تعاون کریں۔ سلامتی کونسل

سلامتی کونسل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے اعلامیہ میں سلامتی کونسل نے کہا کہ یہ حملہ بزدلانہ اور سنگدلانہ تھا، جس میں 6 افراد شہید ہوئے، جن میں 4 طالبات شامل ہیں، جب کہ 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر سکول کے بچے ہیں۔ سلامتی کونسل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، ایسے حملوں میں ملوث افراد، ان کے سہولت کاروں، منصوبہ سازوں اور مالی مدد دینے والوں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ سلامتی کونسل نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت پاکستان سے مکمل تعاون کریں۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی عمل کسی بھی صورت میں قابلِ قبول یا قابلِ جواز نہیں ہو سکتا، دنیا کے تمام ممالک پر لازم ہے کہ وہ عالمی قوانین کے تحت دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر اقدامات کریں۔

مشہور خبریں۔

بن سلمان نے ٹرمپ سے گفتگو میں کیا کہا؟

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو

غزہ کے سنگین حالات؛ اقوام متحدہ کے چشم دید اہلکار کی رپورٹ

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA)

باب العمود میں صہیونی جارحیت کی پانچویں رات

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں:  مقبوضہ فلسطین میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی پانچویں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن

وزیراعظم نے راوی پراجیکٹ سے متعلق فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

?️ 28 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے راوی پراجیکٹ سے متعلق لاہور ہائی

مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور فوجی سرگرمیوں

امریکی وزیر دفاع کی گستاخی

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کے سلسلے میں صیہونی حکومت کی مغرب کی

روس کے خلاف امریکہ اور نیٹو کی سازش

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے بحران کو لے کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے