سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے خلاف اپیل مسترد کر دی

سپریم کورٹ

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) قائم مقام جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ نے 15 ستمبر بدھ کو سماعت کی جس میں سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن میں اس وقت کوئی حاضر سروس جج ہے۔

جس پر درخواست گزار نے بتایا اس وقت کوئی حاضر سروس جج الیکشن کمیشن میں نہیں۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ پھر تو بات ہی ختم ہو جاتی ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمشنر ریٹائرڈ سول سرونٹ ہیں۔الیکشن کمیشن میں اس وقت کوئی حاضر سروس جج نہیں۔درخواست گزار نے 22 ویں آئینی ترمیم کی شق 27 کو چیلنج کیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف ٹھوس گراؤنڈ نہیں۔

الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تعیناتی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر ہوتی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف مقدمے کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کو ایڈوکیٹ علی عظیم آفریدی نے چیلنج کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ وفاقی وزرا نے بھی چیف الیکشن کمشنر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں اپوزیشن کا آلہ کار قرار دیا تھا۔وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بڑی جماعت کے عدم اعتماد کے بعد چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں، الیکشن کمیشن اپوزیشن کا ہیڈکوارٹر بن گیا ہے، الیکشن کمیشن کیخلاف جوڈیشل کمیشن کے پاس بھی جا سکتے ہیں، پی ٹی آئی اپنے منشور کے تحت انتخابات میں ٹیکنالوجی لانا چاہتی ہے لیکن الیکشن کمیشن کی منطق عجیب وغریب ہے۔

انہوں نے وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت کے عدم اعتماد کے بعد چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں، چیف الیکشن کمشنر کو چاہیے کہ وہ اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں، الیکشن کمیشن کے خلاف جوڈیشل کمیشن کے پاس بھی جاسکتے ہیں، 2013 کے الیکشن کےبعد عمران خان نے کہا 4 حلقوں کو کھولیں، شاہد خاقان عباسی اینڈ کمپنی معاملے کو متنازع بنا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شام اور عراق کی دہشت گردی امریکہ کے کنٹرول میں ہے:ترکی

🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں:ترک صدر نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ وہ اسد کی

سوریہ کے علاقے جولان پر اسرائیلی قبضے کو قانونی شکل

🗓️ 8 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم اور اس کے اتحادی مسلح گروہوں کے زیر کنٹرول

عالمی برادری کو آنلائن نفرت ختم کرنی ہو گی:عمران خان

🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سرکاری کینیڈین ٹی وی چینل کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن

پلیئرزکو صحتمند انداز میں گھربھجوانا ترجیح ہے، وسیم خان

🗓️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پی سی بی کے ڈائریکٹرمیڈیکل ڈاکٹرسہیل اورڈائریکٹرمارکیٹنگ بابرحامد کے

ٹرمپ نے قطر میں امریکی فوجی اڈے کا دورہ کیا

🗓️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے قطر میں ملک کے فوجی اڈے کا

عوامی مینڈیٹ کے تحفّظ کیلئے ہر ممکن قانونی، جمہوری اور سیاسی رستہ اختیار کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر

🗓️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر نے کہا

المعمدانی ہسپتال بنا فلسطینی بچوں کا مقتل

🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر حملہ، جس نے 500 افراد کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے