?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری نے کراچی کے نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔عدالتِ عظمیٰ نے حکومتِ سندھ کو اپنے وسائل سے رقم فراہم کرنے اور متاثرین کی بحالی کی رپورٹ ہر ماہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تجاوزات اور رفاہی پلاٹس سے متعلق 25 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ رپورٹ پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے دستخط تھے، اس لیے انہیں طلب کیا تھا۔
عدالتِ عظمیٰ کا تحریری حکم میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیش ہو کر رپورٹ کے نکات پر عدالت کو مطمئن کرنے کی کوشش کی، تاہم وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مؤقف غیر تسلی بخش تھا۔
تحریری حکم میں عدالت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نالہ متاثرین کے لیے اپنے وسائل سے رقم فراہم کرے، نالہ متاثرین کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کرے۔
سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نالہ متاثرین کی بحالی کے لیے 10 بلین روپے کے بندوبست کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے رواں سال کے بجٹ سے 1 ارب روپے کی منظور دے دی ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے تحریم حکم نامے میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ باقی 9 ارب روپے کا 2 سال میں انتظام کریں گے، ان 2 سال میں نالہ متاثرین کو گھر، پانی، بجلی، روڈ، راستے اور سیوریج کا انتظام سندھ حکومت نے کرنا ہے، سندھ حکومت نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق ہر ماہ رپورٹ پیش کرے۔
تحریری حکم نامے میں عدالت کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے، کے ایم سی اور دیگر متعلقہ انتظامی اداروں کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے، شہری اداروں کے سربراہوں کے جلدی جلدی تبادلوں سے خراب حکمرانی سامنے آ رہی ہے، جلدی جلدی تبادلوں سے پالیسز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
سپریم کورٹ کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ دورانِ سماعت وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افسران کی کمی کی بھی نشاندہی کی، انہوں نے بتایا کہ افسران کی کمی سے انتظامی کاموں میں ناکامی ہو رہی ہے، بار بار وفاق کو یقین دہانی کرائی ہے مگر افسران فراہم نہیں کیئے جا رہے، مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کی بات نہیں سن رہا۔
عدالتِ عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کے سامنے سندھ حکومت کی شکایت رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔اپنے تحریری حکم میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے یہ بھی کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے یہ معاملہ وفاقی حکومت سے زیرِ بحث لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


مشہور خبریں۔
بین گوریون ہوائی اڈے پر بڑا سیکورٹی بگ؛ اسرائیلی نوجوان آسانی سے حفاظتی دروازوں سے گزر جاتے ہیں
?️ 17 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل میں ایک نئے سیکیورٹی اسکینڈل میں، ایک 18 سالہ
دسمبر
یسرائیل کاتس اور ایال زامیر کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے؟
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی اخبارمعاریو نے آج ایک رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل کے
نومبر
امریکی کانگریس پولیس کی 18 ستمبر کے احتجاجات کے پیش نظر پینٹاگون سے مدد کی اپیل
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس پولیس نے ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے 18
ستمبر
فلسطین اور لبنان کے عوام نیتن یاہو کی نسل کشی کا شکار
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور
ستمبر
ضمنی انتخابات کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری
?️ 22 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 23 نومبر کو ہونے والے
نومبر
آج بھی غزہ میں کربلا برپا ہے اور عالم اسلام خاموش ہے، خواجہ آصف
?️ 7 جولائی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حضرت
جولائی
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کیخلاف ہڑتال کی حمایت
?️ 5 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کل جماعتی
مارچ
وائٹ ہاؤس: امریکہ، ایران اور پاکستان کے سہ فریقی مذاکرات جاری ہیں
?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اسلام
اپریل