?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری نے کراچی کے نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔عدالتِ عظمیٰ نے حکومتِ سندھ کو اپنے وسائل سے رقم فراہم کرنے اور متاثرین کی بحالی کی رپورٹ ہر ماہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تجاوزات اور رفاہی پلاٹس سے متعلق 25 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ رپورٹ پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے دستخط تھے، اس لیے انہیں طلب کیا تھا۔
عدالتِ عظمیٰ کا تحریری حکم میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیش ہو کر رپورٹ کے نکات پر عدالت کو مطمئن کرنے کی کوشش کی، تاہم وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مؤقف غیر تسلی بخش تھا۔
تحریری حکم میں عدالت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نالہ متاثرین کے لیے اپنے وسائل سے رقم فراہم کرے، نالہ متاثرین کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کرے۔
سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نالہ متاثرین کی بحالی کے لیے 10 بلین روپے کے بندوبست کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے رواں سال کے بجٹ سے 1 ارب روپے کی منظور دے دی ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے تحریم حکم نامے میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ باقی 9 ارب روپے کا 2 سال میں انتظام کریں گے، ان 2 سال میں نالہ متاثرین کو گھر، پانی، بجلی، روڈ، راستے اور سیوریج کا انتظام سندھ حکومت نے کرنا ہے، سندھ حکومت نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق ہر ماہ رپورٹ پیش کرے۔
تحریری حکم نامے میں عدالت کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے، کے ایم سی اور دیگر متعلقہ انتظامی اداروں کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے، شہری اداروں کے سربراہوں کے جلدی جلدی تبادلوں سے خراب حکمرانی سامنے آ رہی ہے، جلدی جلدی تبادلوں سے پالیسز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
سپریم کورٹ کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ دورانِ سماعت وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افسران کی کمی کی بھی نشاندہی کی، انہوں نے بتایا کہ افسران کی کمی سے انتظامی کاموں میں ناکامی ہو رہی ہے، بار بار وفاق کو یقین دہانی کرائی ہے مگر افسران فراہم نہیں کیئے جا رہے، مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کی بات نہیں سن رہا۔
عدالتِ عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کے سامنے سندھ حکومت کی شکایت رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔اپنے تحریری حکم میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے یہ بھی کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے یہ معاملہ وفاقی حکومت سے زیرِ بحث لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مشہور خبریں۔
اسامہ بن لادن کے متعلق مسلم لیگ (ن) کا اہم اعتراف: پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ
?️ 4 فروری 2021اسامہ بن لادن کے متعلق مسلم لیگ (ن) کا اہم اعتراف: پی
فروری
این اے 133 ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے
?️ 5 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) این اے 133 ضمنی انتخابات، ن لیگ پیپلز پارٹی کو
دسمبر
صرف پنجاب میں الیکشن کرانا ملک کے خلاف سازش ہے، شہباز شریف
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورے پاکستان
مئی
چین کو گھیرنے کے لیئے چار ممالک کا اجلاس منعقد، مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی
?️ 13 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا دنیا میں چین کے بڑھتے قدم اور عسکری
مارچ
ایران اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اسرائیل خود ہی ٹوٹ رہا ہے: عبرانی میڈیا
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں داخلی مظاہروں کے جس جہت کو اپنا 12واں
مارچ
آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کردیا
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل
مئی
حقیقی امن کب ہو گا؟ یمنی عہدیدار کی زبانی
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے غزہ
جنوری
پاکستانی حج مشن سر فہرست قرار، ایکسلینسی ایوارڈ سے نواز دیا گیا
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی عرب نے پاکستانی حج مشن کو سر
جون