?️
سچ خبریں: امریکی صدر کی تقریر کے بعد، جس نے آبنائے ہرمز کی بندش کے بارے میں مارکیٹ کی تشویش کو کم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ، جو تضاد گوئی پر تلے ہوئے ہیں، نے بدھ کی رات (جمعرات کی صبح) اپنے بیانات میں دوسرے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں مدد کریں۔
ان بیانات کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور یہ 105.55 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 103.16 ڈالر ہو گئی۔ حالانکہ امریکی صدر کی تقریر شروع ہونے سے پہلے دونوں اشاریوں کی قیمتوں میں کمی آ رہی تھی۔
ایرنا کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف دہشت گردانہ جارحیت کے تسلسل اور جنگ بندی کے کسی امکان کے نہ ہونے کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
ماہرین اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اور اس کے نتیجے میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، پلاسٹک کی پیداواری لاگت کو شدید طور پر بڑھا دے گا، اور آنے والے مہینوں میں اشیائے صرف بشمول مشروبات کی بوتلیں، ڈسپوزایبل برتن اور حتیٰ کہ خوراک کی اشیاء نمایاں طور پر مہنگی ہو جائیں گی۔
امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی جارحیت جو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف شروع کی گئی، جس کے نتیجے میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای شہید ہو گئے، یہ جارحیت 28 فروری 2026 کو اس وقت شروع ہوئی جب ایران اور امریکہ کے درمیان خطے کے بعض ممالک کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات جاری تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی اپنے جائز دفاع کے حق کے تحت، مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوجی اور سیکیورٹی ٹھکانوں، نیز خطے میں امریکی افواج کی تعیناتیوں اور اڈوں کو میزائل، ڈرون اور فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین نیب کو طلب کرلیا
?️ 10 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین
ستمبر
200 امریکی افغانستان چھوڑنے کے خواہاں
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ 300 سے
اکتوبر
جاپان شمال اور جنوب کے دباؤ میں؛ روس اور چین کیا چاہتے ہیں؟
?️ 31 اگست 2026سچ خبریں: مشرقی ایشیا ان دنوں عظیم طاقتوں کے مقابلے کے ایک
اگست
دباؤ، معطلی اور اخراج کے سائے میں طلبہ کا احتجاج جاری
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کے خلاف
مئی
سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب کرلی
?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ
ستمبر
حکومت نے 150 افغان ٹرکوں کو سامان کی ترسیل کیلئے واہگہ بارڈر عبور کرنے کی اجازت دے دی
?️ 1 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت سامان لے جانے والے 150
مئی
شام میں امریکہ کی موجودگی دمشق اور ماسکو کے لئے درد سر
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: لبنانی محقق اور مصنف ڈاکٹر ہادی رزق نے کہا
اکتوبر
فرانس میں جمال خاشقجی کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا آغاز
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: فرانس کی عدلیہ، متعدد انسانی حقوق تنظیموں کی درخواست کے
مئی