?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریکوڈک معاہدے کو قانونی اور ماحولیاتی اعتبار سے بھی درست قرار دے دیا۔
29 نومبر کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجر بینچ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کی تھی جہاں سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل کرتے ہوئے ریفرنس پر رائے محفوظ کرلی تھی۔
آج سپریم کورٹ کی جانب سے محفوظ رائے سنادی گئی جس میں لکھا گیا کہ ریکوڈک ریفرنس میں صدر مملکت نے 2 سوالات پوچھے تھے، اس حوالے سے عالمی ماہرین نے عدالت کی معاونت کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ معدنی وسائل کی ترقی کے لیے سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت قانون بنا چکی ہے، قانون میں تبدیلی سندھ اور خیبر پختونخوا کا حق ہے، آئین خلاف قانون قومی اثاثوں کے معاہدے کی اجازت نہیں دیتا، صوبے معدنیات سے متعلق قوانین میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے نئے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ماحولیاتی حوالے سے بھی درست ہے، اس معاہدے کے مطابق بیشتر افرادی قوت پاکستان کی ہوگی، ریکوڈک معاہدہ فرد واحد کے لیے نہیں پاکستان کے لیے ہے۔
عدالت نے اپنی رائے میں لکھا ہے کہ فارن انویسٹمنٹ بل صرف بیرک گولڈ کے لیے نہیں ہے بلکہ ہر اس کمپنی کے لیے ہے جو 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بیرک کمپنی نے یقین دلایا ہے کہ تنخواہوں کے قانون پر مکمل عمل ہوگا، مزدوروں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا، ریکوڈک منصوبے سے سوشل منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے گی، وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ اسکل ڈیولپمنٹ کے لیے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
عدالت کی جانب سے رائے دی گئی کہ پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کےلیے قانون بنائے جائیں۔
سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں لکھا کہ ریکوڈک معاہدہ سپریم کورٹ کے 2013 کے فیصلے کےخلاف نہیں، یہ تمام ججز کا متفقہ فیصلہ ہے۔
عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ معاہدے میں کوئی غیر قانونی شق نہیں ہے، معاہدے سے پہلے بلوچستان اسمبلی کو اعتماد میں لیا گیا۔
واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریکوڈک معاہدہ عوامی مفاد میں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا۔


مشہور خبریں۔
کیا سعودی عرب سچ میں پاکستان اور بھارت کے مابین امن بحال کرانا چاہتا ہے یا پھر کسی بڑی خیانت کی تیاری کی جارہی ہے؟؟؟
?️ 25 مارچ 2021(سچ خبریں) سعودی عرب جو بھارت کا اہم اتحادی ہے اس نے
مارچ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا حکومت سے ’ایکس‘ کی فوری بحالی کا مطالبہ
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ
مارچ
پاکستان کی قندھار،کابل میں کارروائیاں: مرکز فتنہ الخوارج اور قیادت کو نشانہ بنایا
?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی قندھار اور کابل میں ٹارگٹڈ کارروائیاں،
اکتوبر
سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کیلئے اسٹیٹ بینک کا زرعی قرضوں کیلئے 18 کھرب روپے کا ہدف
?️ 27 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)تاریخی مون سون بارشوں کی وجہ سے غیرمعمولی سیلاب سے
اگست
صادق خان کا لندن کی مساجد میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: لندن کے میئر نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر
اگست
پاکستان کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اعلان کیا
نومبر
سعودیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کو ایک اور جھٹکا
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے داخلی سلامتی کے مشیر، زاچی
جون
امریکی فوج کو یمن جنگ کے باعث اسلحہ کے شدید بحران کا سامنا
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی فوجی حکام اور کانگریس ارکان نے یمن جنگ کے
مئی