?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے چار ججز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا جس میں ججز کی جانب سے سپریم کورٹ کے رولز کو سرکولیشن کے ذریعے منظور کرنے پر اعتراض اٹھادیئے گئے، خط لکھنے والے چاروں ججز فل کورٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کو لکھا گیا ایک اور خط سامنے آیا ہے، یہ خط چار ججز نے لکھا جن میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں، خط میں سپریم کورٹ رولز سرکولیشن کے ذریعے منظور کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
خط میں رولز منظوری کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں فل کورٹ میٹنگ کا خط موصول ہوا، رولز منظوری کیلئے کبھی فل کورٹ کے سامنے نہیں رکھے گئے، فل کورٹ کیلئے ایک نکاتی ایجنڈا ہی رکھا گیا، ایجنڈے میں نئے رولز سے پیدا مشکلات کے خاتمے کا ذکر ہے، بنیادی اعتراض دور ہونے تک اس میٹنگ میں شرکت کا فائدہ نہیں، رولز معمول کی کارروائی نہیں کہ سرکولیشن کے ذریعے منظور کیے جائیں۔
چاروں ججز نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ رولز آئین کے تحت بنائے جاتے ہیں، آئین کے تحت ہونے والے اقدامات سرکولیشن کے ذریعے نہیں ہوسکتے، رولز منظوری کیلئے فل کورٹ اجلاس بلانا اتنا غیر اہم تھا تو ترمیم کیلئے اجلاس کیوں بلایا گیا؟ ہمارے خط کو فل کورٹ میٹنگ منٹس کا حصہ بنایا جائے، فل کورٹ میٹنگ منٹس کو پبلک بھی کیا جائے، ہماری رائے میں رولز غیر قانونیت کا شکار ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی ترکی شام تعلقات کی بحالی کی مخالفت
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی میں امریکی سفیر نے ترکی اور شام کے تعلقات کو
جنوری
تیل اور امریکہ کا عرب ممالک کی طرف جھکاؤ
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت امریکہ کے عرب اتحادیوں
مئی
شکاگو سٹی کونسل میں بھی غزہ کی حمایت
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ کی ریاست الینوائے میں شکاگو سٹی کونسل نے ایک
فروری
شمالی وزیرستان میں فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید
?️ 27 فروری 2023شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی
فروری
افغان سفیر کی بیٹی میری بیٹی ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
مظاہرے کرنے والے سب طلبا دہشت گرد ہیں:ترکی کے صدر
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک میں احتجاج کرنے والے طلبا کو
فروری
حکام نے ٹیکس نیٹ میں مزید 15 لاکھ افراد کو شامل کرنے کے منصوبے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا
?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ٹیکس اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے
نومبر
یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا
?️ 24 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} احتساب عدالت لاہور میں پنجاب کے سابق وزیر
فروری