?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے مختلف ججز کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا، اور ان میں سے 19 کو متفقہ طور پر سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اس سے قبل اسی ہفتے، چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کیا تھا، تاکہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف زیر التوا تقریباً 2 درجن شکایات پر غور کیا جا سکے، اور شکایات کو نمٹانے کے عمل کو منظم بنانے اور ججز کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز پر غور کیا جا سکے۔
آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت 24 شکایات کا جائزہ لیا، اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 19 شکایات کو متفقہ طور پر دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ 5 دیگر کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا۔
اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی، جب کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد جنید غفار نے بھی شرکت کی۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ایس جے سی سیکریٹریٹ سروس رولز 2025 کے مجوزہ مسودے کی کونسل نے منظوری دے دی ہے۔
بیان کے مطابق انکوائری کا طریقہ کار 2005 اور ضابطہ اخلاق میں ترامیم کو قانونی اور مسودہ نویسی کے نقطہ نظر سے جانچنے کی ضرورت ہے، جس پر مزید غور و خوض درکار ہے۔
ایس جے سی نے جسٹس منیب اختر کو ضابطہ اخلاق میں ترامیم کی تجاویز پیش کرنے والی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
فروری میں ایس جے سی نے آئینی عہدے داروں کے خلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا تھا، ان میں سے 40 کو نمٹا دیا گیا تھا، 5 پر تبصرے طلب کیے اور ایک کیس میں مزید معلومات کی درخواست کی تھی۔
مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر بحث کرانے کا فیصلہ
?️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز پر قومی اسمبلی کے اجلاس
جون
صیہونی فوج نے امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا؛صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی خبروں پر پردہ ڈالنے والا صہیونی میڈیا
اپریل
گیلنٹ کے خطرناک تبصرے
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو
اکتوبر
ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی ناکامی کی وجوہات
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے 1990 کی دہائی سے ہمیشہ کہا ہے کہ
جنوری
حماس کا مسجدالاقصی میں صہیونی پرچم مارچ پر شدید انتباہ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی آبادکاروں کی جانب سے
اپریل
بھارتی ڈیلٹا وائرس سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی
جولائی
پیٹرول مصنوعات مہنگا ہونے کا امکان ہے
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی
جنوری
چینی فوج کی جنگی تیاریاں
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:آل آؤٹ وار کا مطلب ہے جنگ جیتنے کے لیے کسی
جولائی