سوشل میڈیا پروپیگنڈا کا مقصد بےیقینی، افراتفری، مایوسی پھیلانا ہے، آرمی چیف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ ’نیشنل یوتھ کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم اور تہذیب و تمدن پر اعتماد ہونا چاہیے، فوج دہشت گردوں کے خلاف قوم کے تعاون سے لڑ رہی ہے۔

سپہ سالار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے، سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے، تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے۔

انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ ’اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اُس کی تصدیق کرلو‘

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

سپہ سالار نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین اور اپنے اسلاف کی میراث کو قائم رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی ریاست طیبہ سے مماثلت ہے، دونوں ریاستیں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوئیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے معماروں اور اقبال کے شاہینوں سے مخاطب ہو کر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارا مذہب، تہذیب و تمدن ہر لحاظ سے ہندوؤں سے مختلف ہے نہ کے ہم مغربی تہذیب و تمدن کو اپنا لیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ وہ ایک عظیم وطن اور قوم کے سپوت ہیں، ہمارے ملک کے نوجوان اس قوم و ملک کی روشن روایات، اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعبیر کے امین ہیں۔

سپہ سالار نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف تو افواج پاکستان لڑ سکتی ہیں مگر دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ معدنی وسائل، زراعت اور نوجوان افرادی قوت جیسی نعمتوں سے نوازا ہے۔

آرمی چیف کے خطاب کے دوران طلبہ نے پاکستان آرمی زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور قائد اعظم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

مشہور خبریں۔

میں غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں: نیتن یاہو

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ماضی میں انتہا پسند اسرائیلی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں

جدہ موسم جشن سعودی حکام کی اپنے غیر انسانی چہرے کو بہتر بنانے کی کوشش

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں جدہ موسم کی تقریبات جو کہ سعودی حکومت

اگلے مہینے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی

?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

امریکہ نے مذاکرات کیسے روکے؟ وال اسٹریٹ جرنل

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایران میں مقیم وال اسٹریٹ جرنل کی کوریج کرنے والے برسلز

پاکستان میں ہفتہ وحدت کی تقریبات

?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:12 ربیع الاول جیسا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت

الاقصیٰ طوفان کی اسرائیل پر معاشی تباہی

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اقتصادی اخبار ڈی مارکر نے بینک آف

حزب اللہ نے رامات ایئر بیس کو نشانہ بنایا

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

امریکی معیشت، ایک پہیلی جس کے ٹکڑے آپس میں فٹ نہیں ہوتے۔ ٹرمپ طرز کا خود کو نقصان پہنچانا

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: تقریباً کسی بھی ماہر اقتصادیات سے پوچھیں، اور آپ کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے