?️
سوراب: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے میں سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا بینک اور انتظامی افسر کی رہائش گاہ پرحملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ہدایت اللہ بلیدی شہید ہوگئے، فتنہ الہندوستان کے20 سے 30 دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سوراب شہر کے بازار میں داخل ہوئے، سافٹ ٹارگٹ بینک اور مارکیٹوں کو نشانہ بنایا، بازار میں عام بلوچ خواتین اور بچوں پر بھی تشدد کیا۔
بلوچ بچوں اور عورتوں کو بچانے کے دوران اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے بلیدہ سے تعلق رکھنے والے سوراب کے اے ڈی سی آر ہدایت اللہ بلیدی نے جام شہادت نوش کیا جب کہ ایف سی کو آتا دیکھ دہشت گرد فرار ہوگئے۔ترجمان بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ حکومت کے مطابق وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی ہے، اے ڈی سی رہائشگاہ پر خواتین اور بچے موجود تھے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر بزدلانہ حملہ کیا ہے جس میں ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔ سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا اور مختلف سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے ہیں۔ہندوستان کی پراکسیز نے ان کے ایماءپر کارروائی کی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایف سی پولیس اور لیویز علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے علاقے کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے بہادری کی اعلی مثال قائم کی ہے۔
پوری قوم کی ہمدردیاں ہدایت اللہ بلیدی شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔بزدل دہشت گردوں نے معصوم و نہتے شہریوں بشمول بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شرانگیزی میں ملوث بزدل دہشت گردوں کا معصوم شہریوں اور ان کی املاک پر حملہ ان کی عوام دشمن اور بلوچستان کی ترقی کے خلاف سوچ کی کھلی و واضح عکاسی ہے۔افواج پاکستان بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والی پراکسیوں کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔دہشت گردوں کے ارض وطن سے صفائے تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
ٹی بلز پر منافع میں مزید کمی، حکومت نے 12 کھرب روپے اکٹھے کرلیے
?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بدھ کو ہونے والی نیلامی میں
نومبر
اسلام آباد: بی این پی-مینگل کے رہنماؤں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سینیٹ ہال
نومبر
بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے
جنوری
میانمار کی عدالت کی طرف سے ایک سوچی وکیل کے لئے عجیب حکم
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق آنگ سان سوچی کے سینئر وکیل نے
اکتوبر
اسلام آباد: 24 نومبر کے 2 مقدمات میں 32 ملزمان ڈسچارج
?️ 14 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 24
دسمبر
شمالی کوریا کی امریکی فضائیہ کو وارننگ
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:پیانگ یانگ حکومت کی جانب سے امریکہ کو اپنے جاسوس طیاروں
جولائی
اسرائیل کے ساتھ ہماری بات چیت مسئلہ فلسطین کے خلاف نہیں ہے: آنکارا
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے منگل کے
جون
صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا
?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو
جولائی