🗓️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے سندھ کو پینے کے پانی سے محروم کردیا گیا ہے ہم تمام مسائل کا علم ہے ہم سلیکٹڈ نہیں کہ مسائل کا علم نہ ہو، سندھ اور کراچی کے مسائل جو بھی حل کرنا چاہےاس کا تعاون کریں گے۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام نے کورونا وائرس کے معاملے پر ہمارا ساتھ دیا، کراچی میں کورونا کی شرح 25 سے کم ہوکر 10 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر الیکشن میں ہم نے سب سے زیادہ نشستیں لیں جبکہ پچھلے تین سالوں میں وفاقی حکومت سے عوام کو کوئی فائدہ ملا؟ تین سالوں میں آٹا، چاول، دال، چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نوکریاں دینے کے بجائے ہزاروں ملازمین کو نکالا، وفاقی حکومت نے اسٹیل مل ملازمین کو دربدر کیا، وفاق سے 370 ارب روپے ہمیں کم ملے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں کھلی کچہری کروں گا، پچھلے تین سال سے یہ ہم سے حساب مانگ رہے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے نوکریوں سے نکال رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے لیے جو بھی آکر کام کرنا چاہے اس کو نہیں روکیں گے، محکمہ بلدیات میں 64 ارب روپے کی 134 اسکیمیں چل رہی ہیں، شہر میں پل اور انڈر پاس کے جال بچھائے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ شہر میں پارکس اور پانی کی لائنیں ڈالی ہیں، ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف پر شہریوں کو انوکھی سزائیں دینے کا فیصلہ
🗓️ 2 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر
اپریل
اسلام آبادمیں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری
🗓️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن
مئی
اسد عمر نے مراد سعید کو مبارک باد دی
🗓️ 28 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بنی نے وزیر برائے مواصلات کو
دسمبر
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل2025 کی منظوری دے دی
🗓️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم
فروری
دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں سے ایران کی اپیل
🗓️ 15 مئی 2021سچ خبریں:ایران نے یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے
مئی
سعودی عرب کے خلاف غیر متوقع امریکی کارروائی!
🗓️ 6 فروری 2021سچ خبریں:یمن کے خلاف جنگ میں فوجی مدد ختم کرنے کے امریکی
فروری
صیہونیوں کی مسجد اقصی کا متولی بدلنے کی کوشش
🗓️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:پاکستان کی ایک ویب سائٹ نے سعودی عرب میں شائع ہونے
جولائی
صیہونی بحری جہاز ایک بار پھر یمنی مجاہدین کے پنجوں میں
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: یمنی فوج نے تین صیہونی بحری جہازوں پر حملے کا
مئی