?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےسندھ میں پیش آئے واقعے پر ردّ عمل کا اظہار کیا اور بلاول بھٹو کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب یہ کیا ہورہا ہے؟ ان واقعات سے لگتا ہے سندھ میں قانون کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے۔ان واقعات میں ملوث آپ کی قریبی لوگ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ سندھ میں صحافی عزیز میمن کا قتل ہو، طاقتور لوگوں کے شکار کی ویڈیو اور اب لاچار عورت کا قتل۔وفاقی وزیر نے پی پی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بلاول صاحب یہ کیا ہورہا ہے؟ آپ کے قریبی لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں، اس طرح انسانیت کو مت روندیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی کراچی میں جان لے لی گئی تھی، مقتول کے بھائی نے رکن صوبائی اسمبلی کو قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی۔
اس کے بعد ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے میمن گوٹھ تھانے میں گزشتہ روز گرفتاری دی جس کی ایس ایس پی ملیر نے تصدیق بھی کی اور آج جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے گرفتار پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کو گرفتار دیگر 2 ملزمان کے ساتھ 3 روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔


مشہور خبریں۔
سول تنصیبات پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کےخلاف سویلین قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، مریم اورنگزیب
?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا
مئی
علی امین گنڈاپور کالا باغ ڈیم پر بیان کی وضاحت کریں۔ گورنر خیبرپختونخوا
?️ 3 ستمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا
ستمبر
رمضان میں غزہ جنگ جاری رہنے پر صیہونیوں کو گہری تشویش
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
مارچ
صیہونیوں کی بوکھلاہٹ عروج پر
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی حالیہ
جولائی
یمن کے ساتھ صیہونی دشمنی کے پس پردہ مقاصد
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی یمن کی تحریک انصار اللہ کی فوجی طاقت میں اضافے
اگست
20 سال بعد ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنائے جانے کا امکان
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: بولی وڈ بادشاہ ’شاہ رخ خان‘ کی 2004 کی بلاک
فروری
ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:ڈنمارک کے الٹرا نیشنلسٹ گروپ کے متعدد ارکان، جو کہ ڈنمارک
اگست
یوٹیوب پر ہمارے چار یا پانچ بچے کروائے جا چکے ہیں، حبا بخاری، آرز احمد
?️ 17 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آرز
ستمبر