اسحاق ڈار سے معیشت نہیں سنبھل رہی، توقعات پوری کرنے میں ناکام رہے

?️

لاہور: (سچ خبریں) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار توقعات پوری کرنے میں ناکام رہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ، محمل سرفراز اور شہزاد اقبال نے کہا کہ مفتاح اسماعیل درست کہہ رہے آئی ایم ایف نے ساتھ نہ دیا تو پاکستان کے ڈیفالٹ کے خطرات بہت زیادہ بڑھ جائیں گے۔اسحاق ڈار سے معیشت نہیں سنبھل رہی ہے ، ان سے وابستہ توقعات پوری نہیں ہو رہی ہیں۔

عمران خان نے اسمبلیاں توڑیں تو اتنی بڑی تعداد میں ضمنی الیکشن ممکن نہیں ، حکومت کو عام انتخابات کی طرف ہی جانا پڑے گا۔شہزاد اقبال نے کہا کہ اسحاق ڈار کے پاس پتہ نہیں کون  سے اعداد و شمار ہیں جس کی بنا پر وہ معیشت کی سمت درست قرار دے رہے ہیں۔آئی ایم ایف پاکستان کو کوئی رعایت دینے کے موڈ میں نہیں۔

ہمیں تمام شرائط ماننا پڑیں گی۔اسحاق ڈار اور مفتاح اسمایل کے درمیان حکومت آنے کے بعد سے ٹھنی ہوئی ہے۔

مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ بنے تو اسحاق ڈار ان کی پالیسیوں پر مسلسل تنقید کرتے رہے۔خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کر چکے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بابائے ڈیفالٹ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اصل میں پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دکھیلا، معیشت تباہ کرنے والے عمران خان اقتدار کی خاطر آج بھی چاہتے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب میں وزیرخزانہ تھا تو مشکل فیصلےکیے، جب بھی اقدامات کیے وزیراعظم کی مرضی سے کیے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میں اوپن مارکیٹ پریقین رکھتا ہوں لیکن اسحاق ڈار یقین نہیں رکھتے۔ان کا کہنا تھا کہ جب دنیا میں کوئی قرض نہیں دیتا تو آئی ایم ایف قرض دیتا ہے، اس وقت ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچائیں، لاکھ دکاندار ہیں صرف 30 ہزار دکاندار ٹیکس دیتے ہیں، ہم کیا دکانداروں سے دو سے تین ہزار ٹیکس نہیں لے سکتے؟ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا۔

مشہور خبریں۔

یوکرین میں بائیڈن کر کیا رہا ہے؟

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کی بدعنوانی سے متعلق ایف

وزیر خارجہ کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر زور

?️ 26 اگست 2021اشک آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکمانستان پہنچے جہاں انہوں

یمنی فوج نے ایک اور امریکی جہاز کو نشانہ بنایا

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے بحیرہ

صیہونیوں نے دہشت گردی کی کیوں منطق اپنائی ہے؟

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:صہیونی اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں اس بدلہ کے لیے

مسلم لیگ (ن) سادہ اکثریت کے ساتھ وفاق میں حکومت بنائے گی، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

?️ 18 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ

نئے انکشافات نے پھر شریف فیملی کو مافیا ثابت کردیا: فواد چوہدری

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ  شریف

لندن میں ٹرمپ کے دورے کا برطانوی میڈیا کا سرد استقبال اور تنقیدی ردعمل

?️ 18 ستمبر 2025لندن میں ٹرمپ کے دورے کا برطانوی میڈیا کا سرد استقبال اور

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے، اقوام متحدہ کے ماہرین نے انتباہ جاری کردیا

?️ 10 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے