?️
کراچی(سچ خبریں) سندھ میں اسی ماہ سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے میں تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے ، سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔صورتحال کا جائزہ لےنے کے بعد تمام چھوٹی کلاسوں میں بھی تدریس کا عمل شروع کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز میں تدریسی عمل منگل 15 جون سے شروع کردیا جائے گا۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال بہتر رہی تو پرائمری تا پانچویں تک کی کلاسز میں تدریسی عمل 21 جون سے شروع کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اس کی منظوری دے دی گئی ہے، اس وقت گو کہ کراچی اور حیدر آباد میں کرونا متاثرین کی تعداد 5 فیصد سے زائد ہے تاہم جس تیزی سے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اس سے صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ ہفتے کلاس نویں تا انٹر تک تدریسی عمل شروع کردیا ہے اور انشا اللہ منگل 15 جون سے کلاس چھٹی تا آٹھویں تک تدریسی عمل کا آغاز کردیا جائے گا جبکہ ایک ہفتے تک صورتحال کا مزید جائزہ لے کر 21 جون سے تمام چھوٹی کلاسز میں بھی تدریسی عمل کا آغاز کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست پر آج سماعت ہوگی
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد
سچ خبریں) وفاقی حکومت کی فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن
جنوری
قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاقِ رائے اورمکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے،سراج الحق
?️ 16 مارچ 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق نے کہاہے
مارچ
افغان لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا ناقابل معافی ہے:70 ممالک
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:دنیا کے 70 سے زائد ممالک اور یورپی یونین نے مشترکہ
مارچ
پیپلز پارٹی کے تحفظات پر مذاکرات جاری ہیں، معاہدے پر عمل کیا جائے، یوسف رضا گیلانی
?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی
دسمبر
صحت کے اخراجات حکومت اٹھا رہی ہے: فواد چوہدری
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے صحت کے
جنوری
وینزویلا کے نکولس مادورو تیسری بار منتخب
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکٹورل کونسل نے اعلان کیا کہ 80% ووٹوں
جولائی
عراق میں داعش کی موجودہ پالیسی
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک عراقی سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ کے حکم
دسمبر
انصاراللہ کے خلاف امریکی پابندیوں کا نتیجہ کیا ہوگا/ اسرائیل کے حامیوں کو غزہ جنگ کی کیا قیمت چکانا پڑے گی؟عطوان
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے غزہ کی حمایت میں یمنی
فروری