?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ میں فائیوجی ٹیکنالوجی اور کوروناویکسین کیخلاف درخواست پر سماعت کے بعد فائیو جی ٹیکنالوجی اورویکسین پرپابندی لگانے کی درخواست مسترد کردی اور دراخوست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا۔درخواست گزار نے کہا تھا کہ ٹیکنالوجی صحت کے لئے مضر ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں فائیوجی ٹیکنالوجی اور کوروناویکسین کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کہا فائیوجی ٹیکنالوجی سےدنیافوائدحاصل کررہی ہے، درخواست گزارنےفائیو جی نقصان سےمتعلق ایک لفظ بھی نہیں بتایا۔
عدالت نے استفسار کیا جس ٹیکنالوجی سےدنیافائدہ اٹھا رہی وہ ہمارےلئےنقصان دہ ہوسکتی ہے ؟ درخواست گزارکاصرف اس بات پر زور تھا ٹیکنالوجی مضر صحت ہے، درخواست میں ایک دستاویزایسی ہےجواسکےموقف کی نفی کرتی ہے۔
،عدالت نے مزید کہا کہ کوروناویکسین سےمتعلق بھی درخواست گزارشایدباخبرنہیں ہیں، دنیاگزشتہ 2 سال سےاس خطرناک مرض سے دو چار ہے، ایسی بیماری کا دنیا کوکوئی تجربہ نہیں رہا ہے۔عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ کورونا ویکسی نیشن بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہے،ویکسین سےوائرس کےخلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔
سندھ ہائی کورٹ نے فائیو جی ٹیکنالوجی اورکورونا ویکسین کیخلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے دراخوست گزار پر 25ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا۔عدالت نے درخواست گزارکو25ہزارروپے ہائیکورٹ کلینک فنڈمیں جمع کرانے کا حکم دیا۔خیال رہے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست امیرجہاں عرف بسمہ نورین کی جانب سے دائرکی گئی تھی ، جس میں درخواست گزارنے فائیو جی اورویکسین پرپابندی لگانےکی استدعا کی تھی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل خطے کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: ترکی کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ کار اور محقق فراس اوغلو
جون
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
?️ 15 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس
جون
غزہ کے دلدل میں مزید نہ دھنسیں؛صہیونی جنرل کا انتباہ
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی جنرل عاموس گلعاد نے خبردار کیا ہے کہ غزہ
جولائی
ایرانی سائبر طاقت سے صیہونی سائبر ایجنسی پریشان
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:گیبی پارٹنوئی نے تل ابیب یونیورسٹی میں انٹرنیٹ ویک کے موقع
جون
ڈالر کی قدر میں کمی
?️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)بہتری کی جانب گامزن روپے کی قدر میں انٹربینک میں
مئی
صیہونی حکومت رمضان المبارک میں مغربی کنارے کے حالات کے پریشان
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:Yediot Aharonot کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی حلقے مغربی کنارے میں رمضان
فروری
بحرین کی کابینہ میں 17 وزراء کی تبدیلی
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: بحرین کے بادشاہ احمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پیر کی
جون
مغربی کنارے میں حماس کی سماجی مقبولیت؛امریکی اخبار کی زبانی
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں حالیہ دنوں
نومبر