🗓️
کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے دو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام سکولوں میں آٹھویں جماعت تک دو ہفتے کے لئے چھٹیاں ہوں گی، بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔
سعید غنی نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کوویڈ19 کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک میں 6 اپریل بروز منگل سے اگلے پندرہ روز کیلئے Physical کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل وزیرتعلیم شفقت محمود نے 11 اپریل کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 11اپریل سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا پھر مزید بند رہیں گے اس کا فیصلہ منگل کو کیا جائے گا، این سی اوسی کا تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اجلاس چھ اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزراء تعلیم اور وزراء صحت شرکت کریں گے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔تعلیم اور صحت سے متعلق ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے این سی اوسی کے فیصلے کے باعث پنجاب میں لاہور سمیت 9 اضلاع میں اسکول 11 اپریل تک بند ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں 11 اپریل تک سارے تعلیمی ادارے بند ہیں۔
مشہور خبریں۔
افغانستان کے لیے ایران کی امداد کا سلسلہ جاری
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:ایران کی جانب سے افغانستان کی امداد کے سلسلے کو آگے
فروری
کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کے دوران 4 ارب روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف
🗓️ 23 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کےدوران
فروری
استنبول میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: استنبول کے عوام نے صیہونی حکومت کے حملوں کی امریکی
مئی
غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی ترمیم شدہ قرارداد کی تقسیم
🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے دوسری بار غزہ میں جنگ بندی کے حوالے
جون
کرونا کی چوتھی لہر سے پہلے ہی سندھ میں پابندیاں عائد ہوں گی
🗓️ 10 جولائی 2021سندھ(سچ خبریں) سندھ حکومت کی جانب سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں کو
جولائی
صالح العروری کے قتل کے بعد صیہونی حکومت چوکس
🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے
جنوری
روس پر عائد پابندیاں کافی نہیں: یوکرینی صدر
🗓️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقات
اپریل
چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا، کروڑوں افراد گھروں میں محصور ہوگئے
🗓️ 3 اگست 2021ووہان (سچ خبریں) چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے
اگست