سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ صدر مملکت

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی اور اس موقع پر صدر مملکت نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف مسلم ورلڈ لیگ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کی میزبانی میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس قابل تعریف اقدام ہے، سیرت النبیؐ میوزیم، پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے مشترکہ احترام اور عقیدت کی علامت ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے درمیان مجوزہ معاہدے کو صحت، تعلیم اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے اہم قرار دیا اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، امن کی ہر کوشش میں پائیدار جنگ بندی، اسرائیلی انخلا اور غزہ کی تعمیرنو کو یقینی بنانا چاہیے۔

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، مسلم ورلڈ لیگ امت مسلمہ کے اتحاد، مکالمے، رواداری اور انسانیت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

زیلنسکی کے جلد ہی قتل ہونے کا امکان ہے : امریکی افسر

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی فوج کے ریٹائرڈ کرنل لارنس ولکرسن نے زور دے کر

بشریٰ انصاری فون پر والدہ سے اپنی بہن سنبل بن کر کیوں بات کرتی ہیں؟

?️ 17 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے

غزہ کی پٹی میں ملبے تلے دبے درجنوں شہید افراد

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات پر بمباری اور طبی

امریکہ کے ہاتھوں سفارتکاروں کی جاسوسی پر چین کا اظہار تشویش

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ہاتھوں روس میں کام کرنے

بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست، انتظامیہ کے افسر کو خان ہاؤس کے دورے کا حکم

?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی

چین کا تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقوں کا اعلان

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: چینی فوج نے پیر کے روز تائیوان کے ارد گرد جسٹس

امریکہ خیالی دشمن بنانا بند کرے: چین

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ واشنگٹن

صیہونی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی کے بارے میں عیجب و غریب دعوی

?️ 30 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے ابو ظہبی میں تل ابیب کے سفارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے