?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔ مسئلہ کشمیر پرسعودی عرب کی پاکستانی مؤقف کی حمایت قابل ستائش ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔وزیر خارجہ نے پاک سعودی مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ سےدوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعلقات پر جامع بات چیت ہوئی، دونوں ملکوں کے فوکل پرسنز پیشرفت کاجائزہ لیں گے۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اوآئی سی کنٹیکٹ گروپ آف جموں کشمیرکا حصہ ہے، مسئلہ کشمیر پرسعودی عرب کی پاکستانی مؤقف کی حمایت قابل ستائش ہے اور او آئی سی میں مثبت کردار پر سعودی قیادت کےشکر گزار ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں افغانستان کی صورتحال پرمثبت بحث ہوئی جبکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بات ہوئی، سعودی عرب میں25 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وفود کی سطح پر مذاکرات پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کاقیام عمل میں لانے پراتفاق ہوا اور کونسل کا ڈھانچہ کیا ہوگا، اس حوالے سےبات چیت ہوئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں مؤثر حکمت عملی سےکورونا صورتحال دیگر ممالک کی نسبت بہتر ہے، توقع ہے سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے شعبےمیں باہمی تعاون کا آغاز ہوا ہے، وزیر اعظم اور سعودی ولی دونوں ماحولیاتی تبدیلیوں سے آگاہ ہیں۔
مشہور خبریں۔
کینسر کے علاج کے دوران جسم کی نسیں جل گئی تھیں، نادیہ جمیل
?️ 8 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ نادیہ جمیل نے پہلی بار موذی مرض
جون
فیشن میں مجھے کوئی اداکارہ ٹکر نہیں دے سکتی: نوشین شاہ
?️ 17 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے ایک سوال کے جواب
ستمبر
صہیونی حزب اللہ کے نشانے پر
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ مزاحمتی تحریک
مارچ
ایران اور چین نے مل کر ہماری کوششیں مٹی میں ملا دیں
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ ایران اور چین کے مابین
مارچ
پی ٹی آئی کے خلاف اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آگئے
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کیخلاف اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے
جنوری
لبنان کا امریکی جنگ بندی کی پیشکش کا تحریری جواب
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان نے امریکہ کی جانب سے پیش کی جانے والی جنگ
نومبر
نیو یارک پولیس کا 9 سالہ بچی کے ساتھ غیر انسانی سلوک
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے شہر نیویارک کے روچسٹر علاقہ کی پولیس نے ایک
فروری
الیکشن کمیشن کسی جماعت میں تفریق نہ کرے، شیری رحمٰن
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے
فروری