?️
پاکستان نے ۲۷۴ افغان اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ شب افغانستان کی جانب سے مبینہ جارحیت کے بعد شروع کیے گئے آپریشن میں 274 افغان اہلکار ہلاک جبکہ 12 پاکستانی فوجی جان بحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی تاحال جاری ہے۔
جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے الزام عائد کیا کہ افغان عبوری حکومت دہشت گرد عناصر کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور مشترکہ سرحد پر کشیدگی میں اضافہ کابل کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے حملوں کے جواب میں پاک فوج نے “غضب للحق” کے نام سے آپریشن شروع کیا، جس کے دوران درجنوں چوکیاں تباہ یا اپنے کنٹرول میں لے لی گئیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا پیغام افغان طالبان کے لیے واضح ہے: وہ یا تو پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں یا تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ شورش پسند عناصر کا ساتھ دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ہر اس مقام کو نشانہ بنائے گا جہاں سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگا۔
ترجمان کے مطابق جھڑپوں میں 274 افغان سرحدی اہلکار مارے گئے اور تقریباً 400 زخمی ہوئے، جبکہ پاکستانی فوج کے 12 جوان شہید، 27 زخمی اور ایک لاپتا ہے۔ انہوں نے کابل، ننگرہار اور قندھار میں فضائی حملوں کی بھی تصدیق کی اور خبردار کیا کہ اگر رویہ تبدیل نہ کیا گیا تو کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید منائی
?️ 7 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل
جون
ڈیموکریٹک سینیٹرز کا ریپبلکنز سے ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ
?️ 29 اپریل 2026 سچ خبریں:ڈیموکریٹ سینیٹر "ٹیمی بالڈون” نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ
اپریل
مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی قدم، فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا سخت ردعمل
?️ 26 فروری 2026مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی قدم، فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا سخت ردعمل
فروری
صادق خان کا لندن کی مساجد میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: لندن کے میئر نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر
اگست
ہم اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں: دمشق
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے پیر کی
جون
برطانوی وزیر داخلہ نے فلسطین کے حامیوں کو دھمکی دی
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:جب لندن اور دیگر برطانوی شہروں میں صیہونیت مخالف مظاہرین کے
نومبر
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کو مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے: عمران خان
?️ 5 فروری 2021کوٹلی (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کوٹلی میں یوم یکجہتی
فروری
امریکی وزیر دفاع کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع؛ ہیگستھ پر پانچ الزامات
?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں: واشنگٹن میں جاری سیاسی کشیدگی کے تناظر میں، امریکی ایوان
اپریل