سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی پاکستان کی مذمت

پاکستان نےبھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان سلامتی اور تحفظ کے لئے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔ پیر کی رات کو دارالحکومت ریاض پر ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے، جسے سعودی عرب نے روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض میں میزائل فائر کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان سلامتی اور تحفظ کے لیے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پیر کی رات کو دارالحکومت ریاض پر ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے، جسے سعودی عرب نے روک لیا، حکام کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ریاض کے پڑوسی ملک یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے ساتھ تنازعے کے درمیان کیا گیا ہے۔

یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کے زیر قیادت فوجی اتحاد نے پیر کو کہا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے دائرۂ کار میں رہتے ہوئے آہنی ہاتھوں کے ساتھ اس میزائل حملے کا جواب دے گا۔خیال رہے کہ یہ حملہ عین اُسی دن ہوا جب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے علاقائی دورے کا آغاز کیا تھا۔

ریاض پر حملے کی کوشش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد نے یمن میں اپنی فضائی مہم میں تیزی لائی ہے، کیوں کہ حوثیوں نے چھ سالہ تنازعے میں یمنی حکومت کے آخری گڑھ پر قبضہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا مغربی کنارے میں تیسرا اتنفاضہ شروع ہونے والا ہے؟

?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ مغربی

بہت جلد ایران کے بارے میں فیصلہ کروں گا:ٹرمپ 

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے

پاک فوج کی حمایت میں اہم بل منظور

?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مسلح

تم الکیشن نہ ہی لڑو تو اچھا رہے گا؛بولٹن کا ٹرمپ کو مشورہ

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے

یوٹیوب پر بھی اے آئی ٹولز فیچرز پیش کیے جانے کا امکان

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے تمام پلیٹ فارمز، واٹس ایپ،

یمنی افواج کا یمن کے اسٹریٹجک مقامات پر قبضہ

?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اس ملک کے تینوں صوبوں

صیہونیوں کی نظر میں نتین یاہو کی کیا حیثیت ہے؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ

امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیئر سینیٹر لنڈسے گراہم نے الاقصیٰ طوفان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے