🗓️
لاہور(سچ خبریں ) لاہورہائی کورٹ نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے لیے دائر درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں سعد رضوی کے چچا کے وکیل برہان معظم نے بتایا کہ ان کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے. گذشتہ روز عدالت نے اس درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل طلب کیے تھے تاہم سعد رضوی کے وکیل میاں پرویز نے یہ کہہ کر عدالت سے مہلت مانگی تھی کہ اس حوالے سے حکومت کے ساتھ معاملات طے ہو رہے ہیں.
عدالت کا کہنا تھا کہ سوال یہ نہیں کہ معاملات طے ہوئے ہیں کہ نہیں آپ یہ بتائیں درخواست قابل سماعت کیسے ہے آپ نے جس نوٹیفیکیشن کو چیلنج اس کی معیاد مکمل ہو چکی ہے پھر یہ کیس کیسے قابل سماعت ہے. پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کے سامنے کالعدم جماعت تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کے چچا کی طرف سے درخواست واپس لینے کے باوجود تحریک لبیک کے سربراہ رہا نہیں ہوں گے.
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ اس درخواست کے واپس لینے کے بعد دو ہفتے قبل سپریم کورٹ کا وہ فیصلہ حتمی تصور ہوگا جس میں عدالت نے علامہ سعد رضوی کی رہائی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کو دوبارہ لاہور ہائی کورٹ کو بھیج دیا تھا. انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے میں عدالت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن ڈبل ون ای اور ٹرپل ون ای کو قانون کے مطابق دیکھنے کا حکم دیا ہے پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کے کسی بھی بینچ کے سامنے جب یہ معاملہ آئے گا تو عدالت عالیہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی سماعت کرے گا.
ایک سوال کے جواب میں احمد اویس نے کہا کہ اگر ڈپٹی کمشنر چاہے بھی تو وہ علامہ سعد رضوی کی نظربندی کے احکامات واپس نہیں لے سکتے انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا فیصلہ ڈپٹی کمشنر اکیلے نہیں کرسکتا اور اس حوالے سے انھیں سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کو دیکھنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کی قیادت کے ساتھ لاہور میں ہونے والے مذاکرات کے دوران صوبائی حکومت نے ان پر واضح کیا تھا کہ عدالتوں میں اس جماعت کی لیڈرشپ کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے حکومت اپنا وہی موقف اپنائے گی جو قانون کے مطابق ہوگا.
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ سعد رضوی کی نظربندی سے متعلق فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس 6 نومبر کو لاہور میں ہورہا ہے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر فیڈرل ریویو بورڈ کے سربراہ ہیں جبکہ لاہور ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا ایک ایک جج اس بورڈ کے رکن ہیں فیڈرل ریویو بورڈ کا گزشتہ اجلاس لاہور میں ٹی ایل پی کے ہنگاموں کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا.
مشہور خبریں۔
کیا نائیجر پر فوج قابض رہے گی؛ فوجی رہنما کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر کی بغاوت کے منصوبہ سازوں نے اس بات پر
اگست
بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ٹوئٹر پر چھا گئے
🗓️ 30 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کنگ کپل شرما کامیڈی کی دُنیا
مارچ
یورپ اسرائیل کے جنگی جرائم پر موقف اختیارکیوں نہیں کرتا ؟
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے یورپی یونین کے خارجہ
نومبر
وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کسی میں بھی ہمت نہیں: فواد چوہدری
🗓️ 24 جنوری 2021وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کسی میں بھی ہمت نہیں:
جنوری
پاکستان کی خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، دیگر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی
🗓️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم
مارچ
شہباز گل پر حملے کی مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی: حماد اظہر
🗓️ 15 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے وفاقی
مارچ
صیہونی حکومت کے بارے میں بائیڈن کے متعصبانہ بیانات سے حماس غصہ
🗓️ 29 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں امریکی صدر
اگست
ڈینگی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے: شیخ رشید
🗓️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈینگی
اکتوبر