?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی ای میل کمپنی گوگل نے ڈیسک ٹاپ کے بعد اب موبائل ایپلی کیشن پر بھی ترجمے کے فیچر کو پیش کردیا۔
گوگل جہاں جی میل پر ترجمے کی سہولت فراہم کرتا ہے، وہیں گوگل ٹرانسلیشن دنیا کی 100 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہے اور اس سے یومیہ کروڑوں افراد استفادہ حاصل کرتے ہیں۔
گوگل ٹرانسلیشن کو جی میل بھی شامل کیا جا چکا ہے اور ڈیسک ٹاپ پر اسے استعمال کرنے والے افراد کئی سال سے مذکورہ سہولت سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جی میل کا نیا لے آؤٹ پیش کرنے کا اعلان
ڈیسک ٹاپ کے بعد اب کمپنی نے جی میل ایپلی کیشن یعنی موبائل ورژن پر بھی ترجمے کے فیچر کو شامل کرلیا۔
کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جی میل کی ایپلی کیشن میں 8 اگست سے ٹرانسلیشن کے فیچر کو پیش کیا جا رہا ہے اور ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔
بلاگ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ صارفین کے موبائلز پر 15 اگست تک مذکورہ فیچر نظر آنے لگے گا جب کہ آئی او ایس صارفین کے موبائلز میں 21 اگست تک فیچر شامل ہوجائے گا۔
ترجمے کا فیچر ای میل کے ٹاپ پر نظر آئے گا اور صرف ایک کلک پر ہی صارفین موصول ہونے والی ای میل کو مطلوبہ زبان میں پڑھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں: صارفین اب جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے
اگر بعض صارفین کو 15 دن کے اندر ای میل کے ٹاپ پر ترجمے کا فیچر نظر نہ آئے تو ایسے صارفین کو جی میل کی سیٹنگ میں جاکر ٹرانسلیشن کے فیچر کو آن کرنا پڑے گا۔
کمپنی کے مطابق ٹرانسلیشن کے آپشن کو ڈسمس کیے جانے کے بعد دوبارہ بھی مذکورہ فیچر ای میل کے ٹاپ پر نطر آئے گا تاہم اگر کوئی صارف ترجمے کے فیچر کو ہمیشہ کے لیے سیٹنگ میں جاکر بلاک کرے گا تو اس سے دوبارہ ترجمے کی اجازت دینا نہیں پوچھا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
مریم نواز نے پارٹی معاملات سنبھال لئے ہیں
?️ 19 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی تنظیم سازی کے
ستمبر
متحدہ عرب امارات اور یمن کے قدرتی ذخائرکی لوٹ
?️ 7 فروری 2022سچ خبریں: المعلم نیوز ویب سائٹ نےبتایا متحدہ عرب امارات فرانس کے
فروری
عراق میں امریکہ کو چنے چبوانے والی تنظیم
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے امریکہ کی طرف
اگست
فلسطینی مجاہدین کے پنجوں میں گرفتار صیہونی فوج
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے
نومبر
ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار ملک کے 27 شہروں تک کردیا گیا ہے
?️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے کورونا ایس
اگست
ایران جنگ میں اسرائیل سب سے بڑا نقصان اٹھانے والا فریق کیوں قرار پایا؟
?️ 10 جون 2026سچ خبریں:الجزیرہ نے ایران کے خلاف امریکی۔صہیونی جنگ کے سوویں روز شائع
جون
مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا، 54 نکات شامل
?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ آئینی ترمیمی بل کا مسودہ سامنے آگیا
ستمبر
اسرائیل کے اعلیٰ کمانڈر کے جنوبی لبنان میں زخمی
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گفعاتی بریگیڈ
جون