?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ابھی تو سردی کا آغاز نہیں ہوا تاہم ملک میں موسم سرما میں گیس کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، صنعتیں چلانے کے لئے گیس نایاب ہوگئی۔پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کو لیکوڈ نیچرل گیس (ایل این جی) سپلائی کیلئے عالمی کمپنیوں کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں ملا۔
تفصیلات کے مطابق دسمبر اور جنوری میں مجموعی طور پر 8 ایل این جی کارگوز کی سپلائی کیلئے ایک بھی بولی نہ آئی۔ذرائع کے مطابق ایل این جی کے انتظامات میں مزید تاخیر سردیوں میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کو جنم دے سکتی ہے۔پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری میں چار چار ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے 11 اکتوبر تک بولیاں طلب کی تھیں۔
پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کے مطابق دسمبر اور جنوری کیلئے ایل این جی سپلائی کی کوئی بڈ موصول نہیں ہوئی۔پی ایل ایل کی طرف سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق 6 سے 7 دسمبر، 10 سے 11 دسمبر، 15 سے 16 دسمبر اور 26 سے 27 دسمبر کے دوران چار کارگوز کیلئے بولیاں طلب کی گئیں۔
جنوری میں 14 سے 15، 19 سے 20 جنوری، 24 سے 25 جنوری اور 29 سے 30 جنوری کیلئے بھی چار کارگوز کی بولیاں طلب کی گئی تھیں۔پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا کہ پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کو کوئی بھی بولی موصول نہیں ہوئی جس کی وجہ دنیا میں ایل این جی کی بڑھتی ہوئی طلب ہو سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم چینی قیادت کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ کریں گے
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت
جنوری
ٹرمپ امریکی تاریخ کے بدترین صدر
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی ماہرین کے ایک گروپ کی جانب سے کی گئی
فروری
ماسکو نے کہا جنگ بندی کے لئے یوکرین کا مشرقی علاقہ روس کے سپرد کیا جائے
?️ 19 اگست 2025ماسکو نے کہا جنگ بندی کے لئے یوکرین کا مشرقی علاقہ روس
اگست
غزہ پٹی میں ایندھن اور طبی سامان کی ترسیل
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:کچھ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قیدیوں کے
فروری
اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 13 کے رپورٹر موریہ اسراف نے سیاسی
نومبر
پاک ۔ چین نیوی کی بحیرہ عرب میں مشقیں جاری
?️ 13 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) روسی پیسیفک فلیٹ اور میانمار کی پہلی بحری مشق
نومبر
اولمپکس، ہاکی اور فٹبال میں کتنی سیاست ہوتی ہے؟خواجہ آصف
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جتنی سیاست
اگست
غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی شدید بمباری
?️ 22 اگست 2021ٖغزہ( سچ خبریں) اسرائیلی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کے مختلف
اگست