?️
لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سب کو برابری کا موقع ملنا چاہیے، ہم رکاوٹ ڈالنے والے نہیں، ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے بلکہ ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ سب کو الیکشن میں آنا چاہیے، ہم کسی ایسے فعل میں شامل ہیں، نہ اس کی حمایت کریں گے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو انتخاب لڑنا چاہیے، سب کا انتخابی نشان بیلٹ پیپر کے اوپر ہونا چاہیے اور اگر کوئی جیل میں ہے تو عدالت کو اس کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرنا چاہیے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم کسی کو جیل بھیجنے والے نہیں، نہ ہمیں کسی کو پکڑنے یا پکڑوانے کا شوق ہے، ہم نے میدان میں مقابلہ کرنا ہے، ٹوئٹر فیس بک، سوشل میڈیا کا مقابلہ اور ہے گلی کا میدان اور ہے۔
عمران خان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کسی کے بھی ہاتھ پاؤں بندھے نہیں ہونے چاہئیں، ہم اس کی حمایت نہیں کرتے، اگر کسی نے توشہ خانہ میں واردات کی ہے، سائفر کے بنیاد پر ایک سازش کی ہے یا 9 مئی کے واقعات میں کوئی ملوث ہے تو اس کو چاہیے کہ عدالتی نظام سے ریلیف لے۔
افغان پناہ گزینوں اور پاک فوج پر حملوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ حساس سوال ہے ایک طرف قومی سلامتی کے معاملات ہیں، سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر یہ جو حملے ہو رہے ہیں، جب ایجنسیز پیچھے جاتی ہیں تو اس کا کُھرا ایک مخصوص جگہ سے ملتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ پاکستان نے اپنے افغان بہن بھائیوں کی میزبانی کی، اپنا فرض ادا کیا، جو رجسٹرڈ نہیں ان کو کوئی دھکیل نہیں رہا، ریاست پاکستان کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ دہائیوں کی میزبانی کے بعد جب یہ وقت آیا ہے تو کسی کو دھکیلے؟ لیکن ہمارے سیکیورٹی کے مسائل ہیں اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جو تشکیلیں ہوتی ہیں اس سے ہمیں بڑا نقصان ہوتا ہے، بڑی تکلیف پہنچتی ہے، ہمارے معصوم لوگوں کا خون بہتا ہے تو ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جس کی بھی حکومت ہو، افغان حکومت ان سے تعاون کرے ، ایک دوسرے کو دھمکانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے سعد رفیق نے بتایا کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، جس وقت وہ گئے تھے وہ شدید بیمار تھے، 2022 کے آخرتک ان کا علاج ہوتا رہا،سال کے وسط میں ڈاکٹرز نے ان کو سفر کرنے کی اجازت دی، جتنی تکلیف نواز شریف، ان کے خاندان اور پارٹی نے کاٹی ہیں اتنی کسی نے نہیں کاٹی ،کیا ہمارے ہاتھ کی لکیر پر لکھا ہے کہ ہم نے ہر وقت سزا کاٹنی ہے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2002 میں نواز شریف نہیں تھے، ہم نے تب بھی الیکشن لڑا اور اسی طرح 2008 میں 48 گھنٹے پہلے میاں نواز شریف اور شہباز شریف آئے تھے اور پوری رات ہم نے ٹرک پر گزاری تھی اور ٹرک پر کھڑے ہو کر فیصلے کیے تھے، جلوس چل رہا تھا، اس وقت بھی ہم نے کوئی چیخیں نہیں ماریں، 2018 میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے، اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نے مل کے سازش کی، عمران خان اس کا بینیفشری تھا، تب بھی ہم نے الیکشن لڑا حالانکہ ہم اس کے نتائج کو نہیں مانتے تھے ، نہ ہم نے استعفے دیے نا ہم نے دھرنے دیے ہاں ہم نے اپنی بات ضرور کی۔
پاکستان استحکام پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے انتخابی اتحاد سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا ’ہمارے ہر حلقے میں کئی امیدوار موجود ہیں تو جہاں تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہےتو اگر کسی کو ضرورت ہوگی تو وہ خود رابطہ کریں گے تو پھر پارٹی قیادت اس پر مشاورت کرے گی۔
مشہور خبریں۔
ہمارے خلاف اقتصادی جنگ ناکام ہو چکی ہے: پیوٹن
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو کہا کہ
ستمبر
عمران خان کو کمزور سمجھ کر اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی: فواد چوہدری
?️ 27 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا
مارچ
اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سے ہٹایا جائے،لیگی رہنماؤں کا پارٹی قیادت سے مطالبہ
?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹایا
فروری
التنف میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ
جنوری
نااہلی کی مدت سے متعلق کیس: سپریم کورٹ کا تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ
?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے میر بادشاہ قیصرانی نا اہلی
دسمبر
عمران خان کو توہین عدالت کیس میں 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو
اگست
پرویز الہٰی کی اہلیہ نے این اے 64 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری
لاہور ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کو رلیف
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف
جولائی