سانحہ سیالکوٹ کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

سینیٹ اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ سیالکوٹ کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی  قراد داد میں سری لنکن شہری کے مجرموں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے قرارداد میں ایوان نے معاشرے میں انتہا پسندانہ روئیے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سنگین معاملے پر اقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کے چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرینتھا کمارا کے قتل پر متفقہ قرارداد پیش کی۔

مذمتی قرار داد میں کہا گیا کہ انتہا پسندی ہر شکل میں قابل مذمت ہے، سانحہ سیالکوٹ انتہا پسند عناصر کے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے اور ایسا ظالمانہ واقعہ اسلام کی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔قرارداد میں ایوان نے معاشرے میں انتہا پسندانہ روئیے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سنگین معاملے پر اقدامات کرے تاکہ معاشرے سے پرتشدد رجحانات کا خاتمہ جلد از جلد ممکن ہوسکے۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ یہ ایوان سری لنکن شہری کے خاندان سے تعزیت کرتا ہے، سینیٹ کا ایک وفد سری لنکن شہری سے تعزیت کے لیے سری لنکا جائے گا۔اس سے قبل قائد ایوان شہزاد وسیم نے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

بعد ازاں قائد ایوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو شدت پسندی سے محفوظ کرنا ہے اور ہمیں مل کر قانون سازی، تربیت اور ذہن سازی کرنا ہو گی۔یاد رہے سیالکوٹ میں واقع وزیرآباد روڈ پر قائم لیدر فیکٹری میں گزشتہ 9 برس سے مینیجر کے عہدے پر کام کرنے والے سری لنکن شہری کو مشتعل ملازمین کے ہجوم نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور پھر لاش کو آگ لگا دی تھی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی شہریوں میں ابھی تک خوف و ہراس کا ماحول؛صیہونی اخبار کا انکشاف

?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل

اپنے دفاع میں شہریوں کو ذبح کرنا جائز نہیں

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا

مشہور فلمی اداکار83 سال کی عمر میں بنے باپ

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ہالی وڈ لیجنڈ جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 سال

زیلنسکی نے یوکرین کے کئی دیگر اعلیٰ سکیورٹی اہلکاروں کو برطرف کیا

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بدھ کے روز

مراکش سے امریکہ تک فلسطین کی عالمی حمایت

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے تاحال جاری ہیں اور

حماس اور حزب اللہ کے حکام نے بیروت میں ملاقات کی

?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: حماس کے عرب اسلامی تعلقات کے سربراہ خلیل الحیات کی قیادت

ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلباء کا داخلہ ممنوع

?️ 7 جون 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کر

امریکہ کو کس نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر مجبور کیا:عراقی تجزیہ کار

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:عراق کے سیاسی امور کے تجزیہ کار نے ایران اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے