?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت پی ٹی آئی وکلا کی استدعا پر ملتوی کر دی گئی۔
قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت اور فرد جرم کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر نوٹس نہیں ہوا، جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا ابھی نوٹس کر دیتے ہیں آپ کو کیا جلدی ہے، پراسیکیوشن عدالت میں ہے تو آج ہی کیلئے ریاست کو نوٹس کر رہے ہیں۔
وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے کہا ہمارے کیس کا شام 6 بجے تک ٹرائل چلتا ہے، عدالتی اوقات کار کے بعد بھی ٹرائل چل رہا ہوتا ہے، جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا لوگ کہتے ہیں کیس چلتے نہیں، آپ کا چل رہا تو آپکو اعتراض ہے، فرد جرم والی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دیتے ہیں۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا حامد خان درخواست میں ترمیم کر چکے، اب اسے نئی درخواست کے طور پر لیا جائے، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ترمیم شدہ درخواست بھی ہائیکورٹ سے پہلے ہم کیسے سن سکتے ہیں؟
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا سائفر کیس میں 13 دسمبر کی فرد جرم چیلنج ہی نہیں کی گئی، جس پر وکیل حامد خان نے کہا آج کی ہائیکورٹ کی کارروائی کا انتظار کیا جائے۔
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا ہائیکورٹ بری کر دے تو بھی اس درخواست پر کچھ نہیں ہو سکتا، فرد جرم کے خلاف درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا آج التواء دے دیں آئندہ سماعت پر شاید فرد جرم کے خلاف دائر درخواست واپس لے لوں، جس پر سردار طارق مسعود نے کہا کیس ملتوی ہوا تو ضمانت والا بھی ساتھ ہی ہوگا۔
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل حکام کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
?️ 29 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل حکام کیخلاف توہینِ
مارچ
آبی گزرگاہوں پر ہوٹل، مکان بنائے گئے، یہ خود احتسابی کا وقت ہے۔ خواجہ آصف
?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ
ستمبر
غزہ کے لیے عالمی حمایت میں توسیع دیکھ کر صیہونیوں کی حالت غیر
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا بھر میں صیہونی مخالف مظاہروں کے پھیلنے کے ساتھ
اپریل
سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:ایران میں کل ہونے والے صدراتی انتخابات کے اب تک آنے
جون
غزہ کے مغربی محور میں صیہونیوں کے سامنے مضبوط دیوار
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں نشاندہی کی ہے
نومبر
صہیونی فوج کے اڈے میں دراندازی
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے
مارچ
فلسطینی گروہوں کو غیرمسلح کرنے کا معاہدہ
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: دو ہفتے قبل (21 مئی 2025) محمود عباس، فلسطینی خودمختار اتھارٹی
جون
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیل اور یمن کے معاملے میں بڑھتی کشیدگی
?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ
مارچ