?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی درخواست پر کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں طلب کر لیا انہوں نے رنگ روڈ انکوائری کیس میں کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ پر ایک ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا، کمشنر راولپنڈی نے زلفی بخاری پر کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ہتک عزت کے دعویٰ میں راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو طلب کر لیا ، طلبی کا نوٹس ایڈیشنل سیشن جج خرم سلیم کی عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا۔
زلفی بخاری کی درخواست پر راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو طلب کرتے ہوئے انہیں حاضری کا نوٹس بھجوادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر راولپنڈی پیر کو طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری رپورٹ میں کمشنر راولپنڈی نے زلفی بخاری پر کرپشن کا الزام عائد تھا۔
رپورٹ میں عائد الزامات غلط ثابت ہونے پر زلفی بخاری نے ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔ نوٹس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ گلزار حسین شاہ بدنام زمانہ کرپٹ بیوروکریٹ ہیں جنہیں ڈسکہ الیکشن میں کرپشن اور دھاندلی میں ملوث ہونے کی وجہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ زلفی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ گلزارحسسین شاہ کو خصوصی طور پر سابق کمشنر کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔
اس کے باوجود کہ انکوائری کمیٹی کے بقیہ دو ممبران نے تحقیقاتی رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن گلزار حسین شاہ نے پھر بھی رپورٹ میں بغیر ثبوت زلفی بخاری پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس کیس میں گلزار حسسین شاہ کو عدالت میں الزامات کو ثابت کرنا پڑے گا یا پھر الزام عائد کرنے کی وجہ بتانی پڑے گی، ثبوت اور شواہد کی عدم دستیابی کی صورت میں کمشنر راولپنڈی کو 1 ارب روپے کا ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
2024 کی عرب دنیا کی منتخب شخصیت
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:عرب دنیا کے عوام نے حماس کے سیاسی رہنما، شہید یحییٰ
جنوری
جارح یمن کے دردناک جوابات کا انتظار کریں: انصار اللہ
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:شام اور عراق کے خلاف امریکی جارحیت پر حکومت صنعاء اور
فروری
ٹرمپ کے لیے سیاسی میدان بہت پیچیدہ اور غیر مستحکم ہے:ریپبلکن
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست نیو ہیمپشائر میں پہلی انتخابی کوشش میں
جنوری
آئی ایم ایف سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط منظور
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان
دسمبر
حکومت کا 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
جنوری
39 لاکھ لوگوں کیلئے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کا شارٹ کوڈ 9999 ہوگا
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 20 ارب روپے سے زائد مالیت کے وزیراعظم
فروری
ترک محنت کشوں کا مہنگائی کے خلاف وسیع مظاہرہ
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زندگی گزارنے کی مہنگی
نومبر
انتخابات کے دوسرے دور میں اردگان اچھی پوزیشن میں ہیں:مڈل ایسٹ آئی
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:مڈل ایسٹ آئی نیوز سائٹ نے 2018 کے سابقہ دور کے
مئی