رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

?️

اسلام آباد:(سچی خبریں) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کو ایک ڈی ایس پی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی سرکاری گاڑی کو نذر آتش کرنے سے متعلق کیس میں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

گزشتہ روز کیس کے تفتیشی افسر نے حلیم عادل شیخ سے پوچھ گچھ کے لیے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے انتظامی جج کے سامنے پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی ایس پی جمعہ دین نے بطور شکایت کنندہ الزام عائد کیا کہ حلیم عادل شیخ نے ریٹائرڈ کیپٹن جمیل احمد، اکرم چیمہ اور پی ٹی آئی کے 14 نامعلوم کارکنوں کے ساتھ مل کر انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری موبائل وین کو آگ لگا دی اور 10 مئی کو کراچی میں ان کا ذاتی سامان بھی چھین لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف فسادات، پولیس اہلکاروں کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے، ان سے بدتمیزی کرنے، ایک سرکاری گاڑی کو نذر آتش کرنے اور دہشت گردی پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر نے پی ٹی آئی رہنما کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش اور دیگر قانونی کارروائیاں مکمل کرنی ہیں۔

تاہم جج نے حلیم عادل شیخ کو تین دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا اور تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ انہیں تفتیشی رپورٹ کے ساتھ اگلی تاریخ پر پیش کریں۔

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بشمول 11 سابق قانون سازوں پر 9 مئی کو ہونے والے مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور تشدد کے تقریباً چار مقدمات درج کیے گئے تھے۔

حلیم عادل شیخ ان مقدمات میں اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے تین ماہ تک روپوش رہے اور اس وقت تک وہ منظرعام پر نہیں آئے۔

تاہم وہ تین مقدمات میں پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کے بعد منظر عام پر آئے۔

مشہور خبریں۔

کرپٹ اگر میری پارٹی میں بھی ہوگا اسے معاف نہیں کیا جائے گا

?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ

عرب حکمران فلسطینی قوم کے غدار ہیں، قطر کے سابق وزيراعظم نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 18 مئی 2021قطر (سچ خبریں) اگرچہ فلسطین کے ساتھ عرب حکمرانوں کی غداری اور

الجولانی اور ٹرمپ کے ریاض میں ملاقات کے تین اہم استراتیجک مقاصد

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: علیرضا مجیدی، مغربی ایشیا کے امور کے ماہر، نے ایک تجزیاتی

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار ٹک ٹاک پر پابندی کو ملتوی کردیا

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی

امریکی طلباء کے بارے میں عدالت کا فیصلہ

?️ 17 جون 2024سچ خبریں: کیلیفورنیا کی عدالت نے حال ہی میں فیصلہ سنایا کہ

روس کا پیوٹن سے ملاقات پر مبنی پوپ فرانسس کی درخواست کا جواب

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے پوپ فرانسس کی جانب سے پیوٹن سے

صورتحال گورنر راج لگانے کی طرف جاتی دکھائی دے رہی ہے

?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے چند لوگ

اسرائیل کو اپنے شہریوں کے متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن اور مصر کے سفر پر تشویش

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:   ٹائمز آف اسرائیل نے ایران کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے