?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری ہے، آج پاکستانی کرنسی مزید ایک روپے 40 پیسے تنزلی کے بعد ڈالر 304 روپے 45 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمارکے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 0.46 فیصد گراوٹ ہوئی اور ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوگیا۔ گزشتہ روز ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دوپہر کو تقریباً 12 بجے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپے 45 پیسے اضافے کے بعد 304 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 323 روپے پر مستحکم ہے۔
الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) خرم شہزاد نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ قرض کی ادائیگیوں اور درآمدات کھلنے کے سبب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔
انہوں نے تجویز دی تھی کہ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ کو بہتر انداز میں چلانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ سٹہ بازی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے کیونکہ اس کی وجہ سے ڈالر کی قدر بڑھ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ ڈالر کے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کے درمیان بڑھتے فرق نے حکومت کے لیے چیلنج کھڑا کر دیا ہے کیونکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اس فرق کو 1.25 فیصد تک رکھے جو کہ 5.6 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
3 ارب ڈالر قرض معاہدے (جس پر گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے) کی ایک اہم شرط کا تعلق مارکیٹ کے مطابق طے شدہ شرح تبادلہ سے ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی دباؤ کو جذب کرنے کے لیے مارکیٹ کے ذریعے طے شدہ شرح تبادلہ اور اصلاحات پر مزید پیش رفت کے ذریعے اپنے موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مستحکم پالیسی پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔
آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد سے ڈالر نے تمام حدوں کو روند ڈالا ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے تک پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 319 روپے کا ہوچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم سے ڈاکٹر نثار، ذوالفقار چیمہ کی ملاقات، پارٹی امیدوار کا ساتھ دینے کی یقین دہانی
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر نثار چیمہ اور
اگست
اسپین کا صیہونی جارحیت کے خلاف عالمی برادری سے مطالبہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسپین کے وزیر اعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی
اکتوبر
وائٹ ہاؤس کا ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے لیے مادورو کی درخواست کا جواب!
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی ہم
ستمبر
نیتن یاہو کے رہتے ہوئے جنگ ہمیشہ جاری رہے گی: عبرانی میڈیا
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی زیمان نیوز سائٹ نے آج ہفتہ کو شائع
اکتوبر
ادویات کی قلت پر خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کیلئے ایمرجنسی ادویات روانہ
?️ 28 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ نے
مارچ
غزہ کے باسی عالمی انسانی زوال کے درمیان قتل عام کا شکار
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے صیہونی ریگیم کی فوج کے غزہ پٹی
مئی
جو بایدن کو کینسر ، امریکی رہنماؤں کی ہمدردیاں
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر جو بایدن کے دفتر کی جانب سے جاری
مئی
نفتالی اور بن زائد ایک ہی وقت میں مصر میں
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:مصر میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی موجودگی
مارچ