?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کا بجٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے قرضہ مالیاتی سختی کے باوجود 23-2022 کے پہلے ساڑھے سات مہینوں کے دوران بڑھ کر 18 کھرب روپے ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاری قرضے حکومت کی نقد رقم کی بڑھتی ضروریات کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا دباؤ ہے کہ حکومت اپنے اخراجات کم اور ریونیو بڑھائے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم جولائی 2022 سے 17 فروری 2023 تک کے اعداد و شمار جاری کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر حکومت نے بینکوں سے بھاری قرضے لینے کا رجحان رکھا تو رواں مالی سال کے اختتام تک نیا ریکارڈ قائم ہو جائے گا۔
ابتدائی ساڑھے سات مہینے کے دوران خالص قرضے ادا کیے گئے تھے تاہم مالی سال 2022 کے اختتام تک 31 کھرب 33 ارب روپے کے قرضے لیے تھے۔
بینکرز کا خیال ہے کہ حکومت اخراجات پورے کرنے کے لیے کی رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں بہت زیادہ قرضہ لے گی، اضافی ٹیکسز، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے اور جنرل سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے کے باوجود اب تک محصولات کی وصولی ہدف سے کم ہے۔
مالی سال 23 کے بجٹ میں وفاقی حکومت کی خالص آمدنی کا تخمینہ74 کھر 70 ارب روپے لگایا گیا تھا لیکن اسے حاصل کرنا مشکل ہے۔
پورے مالی سال کے لیے ملکی قرضوں کی فراہمی کا تخمینہ 39 کھرب 50 ارب روپے روپے لگایا گیا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق شرح سود میں 300 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد یہ بڑھ کر 54 کھرب تک پہنچ سکتے ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ بنیادی خسارہ خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 0.9 فیصد یا تقریباً 840 ارب روپے ہو لیکن حکومت اسے 0.45 فیصد یا 450 ارب روپے کے قریب رکھتی ہے۔
مالی سال 23-2022 کے بجٹ تخمینوں کے مطابق بنیادی خسارہ 0.2 فیصد اور مالیاتی خسارہ 4.9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا۔
ٹریس مارک کے چیف ایگزیکٹیو فیصل مامسا نے کہاکہ پاکستان کا سود اور آمدنی کا تناسب خطے میں سب سے خراب ہے (سری لنکا سے نیچے ہے) جو 42 فیصد سے بڑھ کر 54 فیصد تک ہو سکتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ سود کی ادائیگی 40 کھرب سے بڑھ کر 54 کھرب تک ہو جائے گی۔
20 فیصد جتنی شرح سود کے ساتھ زیادہ قرض لینے سے ترقیاتی اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی جس سے مجموعی معاشی نمو بھی کم ہو گی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں ایم پاکس کا چوتھا کیس رپورٹ
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا چوتھا
ستمبر
پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ
مئی
کیا یمن میں امریکی فوجی محفوظ رہ سکیں گے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ایک عہدیدار نے اس
اگست
شوہرکو شادی سے قبل بھائی بولا تو انہیں غصہ آگیا تھا، عائشہ جہانزیب
?️ 11 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب نے انکشاف
مئی
بیت لاہیا کا قتل عام امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے کا نتیجہ
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا اور شیخ
نومبر
پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے: وزیر خارجہ
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
نابلس پر صیہونی فوجیوں کا حملہ،36 فلسطینی زخمی
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی فلسطینی ذرائع نے آج صبح مغربی کنارے کے مختلف
دسمبر
نیتن یاہو پر مقدمہ کا امکان
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: کچھ عبرانی ذرائع نے اعلان کیا کہ نیتن یاہو پر
نومبر