رضاربانی کا تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی پالیسی پر نظر ثانی کامطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ٹی ٹی پی  کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی اور دہشت گردی کے خلاف سات سال پرانے نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ کے سابق چیئرمین نے تجویز پیش کی کہ نیا ایکشن پلان پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی (پی سی این ایس) تیار کرے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی ہو، یاد رہے کہ اسی طرح کی ایک کمیٹی سال 2012 میں ایبٹ آباد میں امریکی فوجی آپریشن کے بعد بنائی گئی تھی جس میں القاعدہ کے سرکردہ رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت ہوئی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کی جانب سے یہ مطالبات ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب ایک روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا اور اعتراف کیا تھاکہ خیبر پختونخوا میں طالبان مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ لوگ اپنے علاقے میں طالبان کی موجودگی کے خلاف صوبے کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔

رضا ربانی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں میں اضافے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ صوبے میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ حملے اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان اور ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ ٹی ٹی پی کی اب کوئی متحد کمانڈ نہیں رہی۔

رضا ربانی نے تجویز پیش کی کہ یہ پالیسی، نیا ایکشن پلان پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے پلیٹ فارم سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنائی جائے اور پھر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نفاذ کی نگرانی بھی کمیٹی کو کرنی چاہیے اور اسے ہر تین ماہ بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں عملدرآمد کی صورتحال پر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے یہ تجویز بھی دی کہ پارلیمانی کمیٹی کے رولز میں ترمیم کی جائے اور اسپیکر قومی اسمبلی کے بجائے کمیٹی کا چیئرمین سینیٹ سے ہونا چاہیے کیونکہ یہ معاملہ وفاق سے متعلق ہے۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کیس میں پولیس سے کل تک پیش رفت طلب کرلی

?️ 18 مئی 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض کی

پاکستان بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں تیسرے ملک کے ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے

?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: اپنے تازہ ترین بیانات میں، پاکستانی آرمی چیف نے ہندوستان

عالمی رہنماؤں نے انقلاب کی فتح پر ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:  اسلامی انقلاب کی فتح کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کی شہادت

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک آپریشن کے بہانے

کیا ترکی عراق میں شام کے منظر نامے کو دہرانا چاہتا ہے؟

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنما عقیل الردینی نے

پاکستان ایف اے ٹی ایف کے تمام تکنیکی لوازمات پورا کر چکا ہے

?️ 23 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کا معاملہ، او آئی سی نے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ کردیا

?️ 26 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی

پی ڈی ایم کے پاس اب کوئی حکمت عملی نہیں:پیپلز پارٹی

?️ 19 مارچ 2021اسلام اباد( سچ خبریں) اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں سے متعلق پاکستان پیپلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے