?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق دور حکومت میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر پاکستان تحریک انصاف کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کےساتھ مذاکرات کی پالیسی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے ٹی ٹی پی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدام سے متعلق اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات کا حل تلاش کرنے کے لیے پارلیمانی انکوائری کرائی جائے۔سینیٹ میں پیش کی گئی نیکٹا رپورٹ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر قومی سلامتی کی پالیسی کے فیصلے ملک کے لیے تباہی کا باعث بنے۔ پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ مشترکہ اجلاس بلا کردونوں ایوانوں سے مساوی نمائندگی کی حامل 8 رکنی کمیٹی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی جائے اور اس کے قوانین میں ترمیم بھی کی جائے۔
سینیٹ میں پیش کی گئی نیکٹا رپورٹ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر قومی سلامتی کی پالیسی کے فیصلے ملک کے لیے تباہی کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ نیکٹا کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے سے طالبان کی حوصلہ افزائی ہوئی جس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ مشترکہ اجلاس بلا کردونوں ایوانوں سے مساوی نمائندگی کی حامل 8 رکنی کمیٹی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی جائے اور اس کے قوانین میں ترمیم بھی کی جائے۔

مشہور خبریں۔
روس اور ازبکستان کی افغانستان کی سرحد پرمشترکہ جنگی مشقیں
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:انٹرفیکس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے افغانستان کی
جولائی
فیس بک میسنجر میں صارفین کے لئےنئے فیچرز کا اضافہ
?️ 25 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے میسنجر میں
اگست
صیہونی پولیس سربراہ کے مستعفی ہونے کا امکان
?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کی وزارت کے عہدے پر بنیاد
دسمبر
لاہور: جوہرٹاؤن میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیارکر لی گئی
?️ 23 جون 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں دھماکے
جون
غزہ میں ٹرمپ کا امن معاہدہ مزاق بن گیا، اسرائیل کا شرم الشیخ معاہدے کے بعد جارحانہ رویہ
?️ 1 نومبر 2025غزہ میں ٹرمپ کا امن معاہدہ مزاق بن گیا، اسرائیل کا شرم
نومبر
ارجنٹائن کے نئے صدر کون ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ارجنٹائن کے نئے صدر کا عام طور پر امریکہ کے
نومبر
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن
اکتوبر
آزاد کشمیر میں سردار تنویرالیاس پی ٹی آئی کے قائد ایوان نامزد
?️ 17 اپریل 2022مظفرآباد(سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی
اپریل