?️
راولپنڈی (سچ خبریں) نومبر احتجاج کے مقدمہ میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی۔
تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہوگی، علیمہ خان کے وارنٹ پر 14 اپر مال روڈ لاہور کا پتہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عدم حاضری پر جمعہ کو وارنٹ جاری کئے تھے، علیمہ خان کے ضمانتی کے سمن کی تکمیل کے لئے بھی پولیس ٹیم مقرر کی گئی ہے۔
علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، عمر شریف نے ملزمہ کی ضمانت کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔ سمن کے مطابق ملزمہ کو 20 اکتوبر کو پیش نہ کیا تو ضامن کیخلاف عدالتی کارروائی شروع ہوگی، نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں آئندہ سماعت 20 اکتوبر کو مقرر ہے۔
علیمہ خان سمیت گیارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے، آئندہ سماعت پر استغاثہ نے 5 گواہ طلب کر رکھے ہیں، مقدمہ میں کل 87 ملزمان چالان ہوئے، 9 کو اعتراف جرم پر سزا ہو چکی ہے، 66 ملزمان مقدمہ میں اشتہاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
مسجد الاقصی پر صہیونی حملہ / اسلام مخالف نعرے بازی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی حمایت سے مسجد الاقصی
اپریل
مصری صدر کا اپنے فوجی اور سیکیورٹی مشیروں کے بارے میں اچانک فیصلہ
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک حکم نامے پر
ستمبر
پارٹی چھوڑنے کے لیے مجھے پُرکشش آفرز بھی آئیں‘ میں صوابی کا پختون ہوں جس کو عمران خان نے عزت دی:اسد قیصر
?️ 15 جنوری 2024صوابی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
جنوری
عراق میں شامی شہریوں کے داخلے پر پابندی
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: عراقی میڈیا نے ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
اگست
الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے: اعظم سواتی
?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ الیکشن
دسمبر
24 گھنٹوں میں فلسطینی استقامت کی ۵۳ کارروائیاں
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:سرایا القدس نے مغربی کنارے میں واقع جنین کے قصبے جبع
فروری
لاکھوں یمنی بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں: یونیسیف
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا ہے
مئی
اسرائیلی حملے سے ایرانی اتحاد ہوا مضبوط: فرانسیسی تجزیہ کار
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے اخبار "الاخبار” سے بات چیت میں ایک فرانسیسی
جولائی