راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) منصوبے کا کام مکمل ہونا چاہیے

🗓️

راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ میرا کل اور آج ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس منصوبے کو مکمل ہونا چاہیے، یہ رنگ روڈ قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ  راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) منصوبے کو رواں سال شروع کیا جانا چاہیے کیونکہ منصوبہ ’قومی اہمیت‘ کا حامل ہے اور یہ حکمراں جماعت پی ٹی آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جسے ہرگز ختم نہ کیا جائے۔

اس منصوبے پر ہونے والی تحقیقات پر بات کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ انہوں نے کابینہ اور وزیر اعظم سے قومی احتساب بیورو (نیب)، متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے اور ’ان کے خلاف کارروائی پر زور دیا جو بھی (اس کام) میں ملوث پایا گیا ہے‘۔

وزیر اعظم نے حال ہی میں آر آر آر منصوبے میں ہونے والی تبدیلیوں کی تحقیقات کا حکم دیا جس سے نہ صرف اس منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے کا اضافہ ہوا بلکہ مبینہ طور پر کچھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی فائدہ ہوا تھا۔

وزیر ہوا بازی نے کہا کہ میں منصوبے میں مبینہ تبدیلیوں کے مطابق منصوبہ شروع کرنے کا مطالبہ نہیں کررہا ہوں لیکن ’جو بھی فیصلہ تفتیشی ادارے کریں اس پر عمل ہو‘۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے میں جو بھی تبدیلی ہو لیکن منصوبہ اسی سال شروع ہونا چاہیے جو قومی اہمیت کا حامل ہے اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے متعلقہ افسران ذمہ داری ادا کریں اور کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے ایک وقت کی حد مقرر کریں۔

وزیر ہوا باز نے کہا کہ منصوبے میں تبدیلی کو دو سے تین ماہ کے اندر حتمی شکل دی جائے یا اسے دوبارہ ٹینڈر کرکےرواں سال دوبارہ شروع کیا جائے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو بھی یہی کہا ہے اور دعوی کیا کہ ہم اس سال منصوبے کا افتتاح کریں گے اور وزیر اعظم اور وزیر اعلی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر تبصرے، اپوزیشن کی جانب سے اسے ایک اسکینڈل میں تبدیل کرنے کی سازشیں بے سود ہیں کیونکہ کوئی اسکینڈل نہیں بننے دیں گے اور قومی اہمیت کا یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا اور تکمیل تک پہنچے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ انہوں نے خود کو انکوائری کے لیے پیش کیا ہے اور دعویٰ کیا کہ وہ یا ان کے گھر کا کوئی فرد منصوبے کی تبدیلی میں ملوث نہیں ہے اور نہ ہی وہ منصوبے کے قریب اراضی خریدنے میں شامل ہیں

انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں انکوائری سے نہیں بھاگ رہا، تفتیش کریں، میری اور میرے بچوں کی، اگر ہم میں سے کوئی ملوث پایا جائے تو کارروائی کی جائے۔

مشہور خبریں۔

سیلاب متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا، اقوامِ متحدہ کی یقین دہانی

🗓️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ

ضم شدہ اضلاع میں امن و امان کے مسائل دہشتگردی یا فرقہ واریت کی وجہ سے نہیں، وزیر اعلیٰ

🗓️ 27 ستمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور

غزہ کی پٹی میں 60 فیصد عمارتیں تباہ 

🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کا

’ تقریباً 40 فیصد ملازمتیں مصنوعی ذہانت سے متاثر ہو سکتی ہیں ’

🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا

جمال خاشقجی کے قتل میں متحدہ عرب امارات کے ملوث ہونے کا انکشاف

🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے نئے شواہد کے مطابق سعودی

مستقبل میں 2 ڈیمز لازمی بننے چاہئے

🗓️ 3 ستمبر 2022روجھان: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ

عمران خان کی تین روزہ حفاظتی ضمانت منظور

🗓️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور

ایف بی آئی کارکنوں کے خلاف دھمکیوں میں غیر معمولی اضافہ

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:امریکی وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس تنظیم اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے