?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جن 30 ارکان اسمبلی پر مقدمات ہیں وہ اسلام آباد جا کر وہیں رکے ہوئے ہیں، رانا ثنااللہ بھی حفاظتی ضمانت کروا کر آتے ہیں، بغیر ضمانت آئے تو رانا ثنااللہ کے خلاف ایکشن ہوگا۔
صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے فیصل آباد میں تشدد کا شکار ہونے والی طالبہ خدیجہ کے گھر جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔
بعدازاں صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدیجہ تشدد کیس میں پولیس نے اچھی کارکردگی دکھائی، جس پر مظلوم خاندان مطمئن ہے۔پنجاب میں وزارتِ اعلی کی تبدیلی کی خبریں گردش کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ان لوگوں کو سازش کے علاوہ کچھ کرنا نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ 27 کلو میٹر کی حکومت لینے کے لیے ان لوگوں نے ملک کا معاشی طور پر ستیاناس کردیا۔
یہ لوگ عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ عوام مہنگائی کے بجائے یہ دیکھیں کہ پنجاب میں سیاسی طور پر کیا ہوگا اور عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹ جائے اور وہ دیکھیں عمران خان نااہل ہوں گے یا نہیں ہوں گے۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اب قانون میں کوئی گنجائش ہی نہیں ہے کہ کوئی کسی اور سیاسی پارٹی کو ووٹ دے، اس لیے پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہے۔
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ 25 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، سانحہ ماڈل ٹان پر حکم امتناعی ختم کروانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ کو بھی کرنا پڑے گا، بغیر حفاظتی ضمانت رانا ثنااللہ آئے تو ان کی گرفتاری کیوں نہیں ہوسکتی.


مشہور خبریں۔
خانیونس میں صہیونی فوج مجاہدین کے جال میں
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک عسکری ماہر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی
دسمبر
کیا ایلون مسک صدر ٹرمپ کے مشیر بنیں گے؟
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل رپورٹ کے مطابق مسک، جو ٹیسلا اور
مئی
قنیطرہ میں صیہونی پرچم کا لہرایا جانا؛ شامی عوام کے جذبات مجروح
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں:شام کے جنوبی شہر قنیطرہ کے ایک میدان میں صیہونی حکومت
اکتوبر
ایران سعودی تعلقات کا کس اسلامی تنظیم کو فائدہ ہوا؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: تہران اور ریاض کے تعلقات میں بہتری کے سعودی عرب
جون
جی ایچ کیو میں جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد
?️ 19 مئی 2022راولپنڈی:(سچ خبریں)جی ایچ کیو میں مختلف آپریشنز کے دوران جرات و بہادری
مئی
اسرائیلی کمانڈر کا فلسطینی کمانڈروں کے قتل میں مصنوعی ذہانت کے استعمال
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ڈیٹا سائنس اور مصنوعی ذہانت کے یونٹ کے
فروری
برطانیہ: بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ جیتنے والی صورتحال نہیں ہے
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: برطانوی سیکرٹری خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی
مئی
طالبان کا ایک بار پھر پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات پر زور
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:ایران اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازعے کے بعد، افغان حکمراں
مئی