?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینیٹر شبلی فراز کی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی ایک ساتھ منظوری کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر سینیٹر شبلی فراز نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی اور استعفے ایک ساتھ منظور کرنے کا پیغام پہنچایا۔
شبلی فراز نے مطالبہ کیا کہ ہمارے تمام ایم این ایز کے استعفے ایک ساتھ منظور کئے جائیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے ایک ساتھ منظور نہیں کئے جا سکتے،اس حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا۔اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی ارکان استعفے منظور کرنے کی درخواست کر چکے ہیں،اس صورتحال میں ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر ہاتھ سے لکھے استعفوں کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا۔خط میں کہا گیا کہ اپریل 2022ء کو 123 ارکان اسمبلی نے استعفے دئیے تھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے فلور پر استعفے سے متعلق زبانی اعلان کیا تھا،استعفے کے فیصلے کو تمام چینلز اور میڈیا نے نشر کیا۔تحریک انصاف کے فیصلے کیخلاف محض چند ارکان کے استعفے منظور کئے گئے،وقت ضائع کئے بغیر ہمارے ممبران کے استعفے منظور کئے جائیں۔
پارلیمان میں سب سے بڑی جماعت کی غیر موجودگی میں قانون سازی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔اگرچہ ہم استعفے جمع کروا چکے ہیں اور آپ کی تسلی کیلئے دوبارہ پیش ہونے کو تیار ہیں۔ علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے مستعفی ہو چکے ہیں،تحریک عدم اعتماد لا کر ہماری حکومت کو ختم کیا گیا۔امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی تو تحریک انصاف نے نظام سے لاتعلق ہونے کا فیصلہ کیا،میں نے پارٹی کا فیصلہ پیش کیا کہ ہم سب ایم این اے مستعفی ہو رہے ہیں۔قاسم سوری نے دفتر کو احکامات دئیے کہ استعفے منظور کر کے آگے پیش کئے جائیں۔راجہ پرویز اشرف نے حکومت کی ایما پر غیر قانونی آئین سے ہٹ فیصلہ کیا اور ہمارے استعفوں کی منظوری پر جانبداری دکھائی۔


مشہور خبریں۔
غریب عوام کے لئے آج بڑا دن ہے:وزیر خزانہ
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سالوں
دسمبر
یوکرین کے شہر خارکیف میں دھماکہ
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے ہفتے کی صبح مشرقی یوکرین
اکتوبر
مصروف صارفین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے خلاصے کا فیچر متعارف کرادیا
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر آپ بھی ان صارفین میں شامل ہیں جو روزانہ
جون
غزہ سے جنین تک فلسطینی غزہ
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:جب فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کا نام لیا جاتا ہے
مئی
بن سلمان کی نیتن یاہو کے ساتھ براہ راست پروازیں قائم کرنے کی بات چیت
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ
مئی
خوراک کی کمی نہیں تو پھر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟ وزیراعظم کا برہمی کا اظہار
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے
فروری
فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 11 جنوری تک معطل
?️ 29 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے
دسمبر
کراچی کے ساتھ معاشی مستقبل جوڑا ہوا ہے: اسد عمر
?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے
ستمبر