?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، ریاست، سکیورٹی ادارے اس ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، دہشتگردی کیخلاف پوری قوت کے ساتھ بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کی 11 ویں برسی پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم معصوم بچوں کی قربانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، اے پی ایس کے متاثرہ خاندانوں کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کی یاد ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور مالی معاونین سے کوئی نرمی نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی بات چیت ممکن نہیں، بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہیں، پاکستان دشمن عناصر کو بے نقاب کرتا رہے گا، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ہر دہشت گرد اور سہولت کار کا پیچھا کیا جائے گا، امن کے دشمنوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اسی طرح اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے مستقبل کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یہ دلخراش سانحہ پوری قوم کیلئے ایک عظیم آزمائش تھا جس نے ہمارے دلوں کو غم سے بھر دیا مگر ہمارے حوصلے پست نہ کر سکا، اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانیاں ہمیشہ ہماری قومی یادداشت کا حصہ ہیں اور پاکستان کی سر زمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہی اس سانحے کا حقیقی انصاف ہے، پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم ان کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آج جب پاکستان ایک بار پھر دہشت گردی کے ناسور کا سامنا کر رہا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، تو سانحۂ اے پی ایس ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، ریاست، سکیورٹی ادارے اور عوام متحد ہو کر دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
شہباز شریف کہتے ہیں کہ آج ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت پوری قوت کے ساتھ بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے دی گئی یہ عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، اللہ تعالیٰ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ کے تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے، آمین۔


مشہور خبریں۔
امریکی صدارتی امیدوار کا عوام فریبانہ بیان
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: بائیڈن کی نائب صدر، امریکی مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے
اکتوبر
لبنان کی حمایت کے لیے دوسروں پر انحصار ایک فریب سے زیادہ کچھ نہیں: حزب اللہ
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں وفاداری سے مقاومت بینڈ کے صدر
اکتوبر
کوئی بھی طاقت وینزوئلا کی آواز خاموش نہیں کر سکتی؛ مادورو کا امریکہ کو پیغام
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے
دسمبر
آسٹریلیا میں طلبہ کا اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ پر ریفرنڈم کا اعلان
?️ 21 اگست 2025آسٹریلیا میں طلبہ کا اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ پر ریفرنڈم کا اعلان
اگست
پی ٹی آئی کا رویہ یہی رہا تو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی ہوسکتی ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیرِاعظم سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا
دسمبر
صہیونی فوج تباہی کے مرحلے میں
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان اپنی تقریر کے دوران
جون
نیتن یاہو غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مجبور نہیں
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ دوسرے مرحلے کا آغاز فوری طور پر چاہتی ہے،
دسمبر
دہشتگردانہ حملے میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے
?️ 25 دسمبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
دسمبر