امریکہ کا کیوبا کے رہنما پر الزام، فوجی مداخلت کا بہانہ ہے: ہوانا

امریکہ

?️

سچ خبریں:کیوبا کے صدر میگل ڈیاز کانل نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے کیوبا کے انقلابی رہنا راول کاسترو پر لگائے گئے الزامات مکمل طور پر سیاسی اور بدنیتی پر مبنی اقدام ہیں، جن کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

کانل نے واضح کیا کہ یہ بے بنیاد الزامات واشنگٹن کی اس کی قلدری کے عروج کی عکاسی کرتے ہیں اور ساتھ ہی کیوبا کے انقلاب کی استقامت اور اس کی قیادت کے اتحاد کے سامنے اس کی مایوسی اور ناامیدی کو ظاہر کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی ان کا کہنا تھا کہ ہوانا کو جو کچھ بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے، وہ امریکا کے اقدامات کی وجہ سے ہے جس کا مقصد مقامی معیشت کا گلا گھونٹنا ہے۔
کانل نے مزید کہا کہ کیوبا کو ایندھن کی فراہمی پر پابندیوں میں نرمی کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
کیوبا کے صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا بار بار بغیر کسی معقول دلیل کے غلط معلومات پھیلاتا ہے۔ موجودہ بحران کی ذمہ داری ان لوگوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے ہوانا کے خلاف تمام مادی اور مالی وسائل تک رسائی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکا کے تعزیری اقدامات میں ان ممالک اور کمپنیوں پر دباؤ ڈالنا بھی شامل ہے جو کیوبا کے ساتھ توانائی کے شعبے میں معاملات کرتی ہیں۔
کانل نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے تاریخ کے مختلف مراحل میں جھوٹ کی بنیاد پر طاقت اور دباؤ کا استعمال کیا ہے۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ہم کیوبا کو آزاد کروا رہے ہیں۔
انہوں نے ایسے وقت میں جب وہ کیوبا کو ناکہ بندی میں جکڑے ہوئے ہیں اور اسے ایندھن کی فراہمی کی اجازت نہیں دیتے، یہ بھی کہا کہ ہمیں کیوبا کے عوام کی مدد کرنی چاہیے؛ ان کے پاس نہ خوراک ہے اور نہ توانائی، لیکن وہ عظیم لوگ ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کریں گے، افغان طالبان پر واضح کردیا دہشتگردی کو روکے۔ دفترخارجہ

?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

?️ 25 اکتوبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل

پارا چنار کے حالات پر ایران کا بیان اور حکومت کا ردعمل

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے پارا چنار

فلسطینی مزاحمتی تحریک کی کامیابی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا دنیا کے مسلمانوں کے نام پیغام

?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ

افغان صحافی یونین ابوعاقلہ کو انصاف دلانے کی کوشش کرنے والی عالمی تنظیم میں شامل

?️ 31 مئی 2022سچ خبریںافغانستان کی صحافی یونین مختلف ممالک کے صحافیوں اور انسانی حقوق

دنیا نے ایران کے خلاف امریکی جارحیت کی ناکامی کے اثرات تیل کی منڈی پر دیکھ لیے:الحوثی

?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:یمنی رہنما سید عبدالملک الحوثی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور

مسجد اقصیٰ میں 80,000 افراد نے عید الاضحی کی نماز میں شرکت کی

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے سخت حفاظتی پابندیوں کے باوجود مسجد

ایران کے جوہری پروگرام میں بڑی پیش رفت: گروسی

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے