دہشتگردی پر سیاست قابلِ مذمت، فتنہ الخوارج سے ڈٹ کر لڑیں گے۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ایسے عناصر قابلِ مذمت ہیں جو قومی سانحوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردِعمل میں عظمیٰ بخاری نے ان ان لوگوں کی مذمت کی ہے جو دہشتگردی کے واقعہ پر سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن عناصر کو ماضی میں ہزارہ کے شہیدوں کی لاشیں بلیک میل کرتی تھیں، وہ آج خاموش رہیں، جو لوگ دہشتگردی کے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں، انہیں خاموش رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف یہ ایک جنگ ہے جسے یہ قوم پہلے بھی جیت چکی ہے اور اب بھی کامیابی حاصل کرے گی، جو لوگ افغانستان کے غم میں گھلتے ہیں اور دہشتگردوں کو دہشتگرد کہنے سے گریز کرتے ہیں، وہ پنجاب اور عوام کی خوشیوں سے اپنی کالی سیاست دور رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد چاہتے ہیں کہ کھیلوں کے میدان ویران ہوں اور عوام خوف و پریشانی میں مبتلا رہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا، ہم فتنہ الخوارج اور ان جیسے ان کے پیروکاروں سے ڈٹ کر لڑیں گے اور انہیں ہر محاذ پر شکست دیں گے۔

مشہور خبریں۔

قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو وقار، شناخت اور خودداری دی۔ صدر مملکت

?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائداعظم محمد

آئی ایم ایف معاہدے میں بےیقینی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 2.32 روپے کمی

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے

آرٹیکل 224 کہتا ہے 90 روز میں انتخابات ہوں گے، چیف جسٹس عمر عطابندیال

?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ

پیر سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے:وزیر داخلہ

?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملک بھر

27ویں کے بعد 28ویں ترمیم بھی آرہی ہے، رانا ثناءاللہ

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور

اسرائیلی قیدیوں کا تابوت 7 اکتوبر کی شکست کی نشانی

?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی مصنف ایلون عیدان نے عبرانی اخبار Haaretz کے اداریے میں

بھارت معرکہ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکا۔ پاک فوج

?️ 7 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری

ٹیکس چوری روک کر اگلے بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکس کم کریں گے۔ وزیراعظم

?️ 25 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ فورم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے