آئی ایم ایف معاہدے میں بےیقینی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 2.32 روپے کمی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، ماہرین نے اس کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں بےیقینی کی صورتحال اور حکومت پر عدم اعتماد کو قرار دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں دن کے اختتام پر روپے کی قدر میں 0.82 فیصد یا 2 روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 284 روپے 3 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ گراوٹ کی بنیادی وجہ حکومت کے بیانات پر عدم اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود، آئی ایم ایف کے وفد کے دورہ پاکستان کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اسٹاف کی سطح کے معاہدے پر دستخط نہیں ہوسکے ہیں۔

سعد بن نصیر نے کہا کہ جیسے ہی آئی ایم ایف کا قرض پروگرام بحال ہوگا روپے کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا، مزید کہا کہ رمضان میں زیادہ ترسیلات زر آنے کی توقع ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے سینیٹ میں یقین دہانی کروائی تھی کہ آئی ایم ایف کی تمام شدید کڑوی شرائط پوری کردی ہیں اور اس میں کوئی دو رائے نہیں جب شرائط پوری ہوچکی ہیں تو اگلے چند دنوں میں اسٹاف لیول معاہدہ اور پھر بورڈ میں یہ معاملہ جانا چاہیے جبکہ اسی سیشن میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کے حوالے سے کہا تھا کہ دوست ممالک نے پاکستان کو سپورٹ کرنے کے وعدے کیے تھے، ہم سے ان کی تکمیل کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

تاہم ٹریس مارک کی ہیڈ آف اسٹرٹیجی کومل منصور نے اس حوالے سے آج تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شاید سعودی عرب وعدے کی تکمیل نہ کرے یا ہو سکتا ہے کہ ہمیں مزید قرض نہ دے، چین کے علاوہ کسی بھی دوست ملک نے فنڈنگ کے حوالے سے یقین دہانی کا اعادہ نہیں کیا، پیغام یہ ہے کہ یہ ایک دن، ایک مہینے یا پھر ایک سال میں بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد اتنا کم ہے کہ اس مہینے بانڈز یا ٹریژری بلز میں ایک ڈالر کی بھی سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔

کومل منصور نے مزید کہا کہ ملک کی صورتحال بہت حوصلہ افزا نظر نہیں آرہی، بدقسمتی سے ایسا لگتا ہے کہ کسی کے پاس پلان بی نہیں ہے۔

میٹس گلوبل کے سعد بن نصیر نے روپے کی بے قدری کو ڈالر کی افغانستان میں اسمگلنگ کے ساتھ بھی جوڑا، جو ان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قلت کی وجہ ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کی وجہ سے مقامی کرنسی کی قدر میں کمی جمعرات (16 مارچ) سے جاری ہے، جس کے تحت پاکستان کو بیل آؤٹ معاشی پیکیج کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی دستاویزات کا جائزہ مکمل کر لیا

?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کی مالی دستاویزات کا جائزہ ختم

2028 تک ریکوڈک منصوبے کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان ریلویز

مغربی کنارے میں 2 دن میں 140 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا

?️ 28 اپریل 2026سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے میں مقیم فلسطینیوں کے خلاف

قاہرہ نے تل ابیب کو فلسطینی قیدی کی رہائی پر مجبور کیا

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:      صیہونی حکومت کے عرب امور کے ماہر یونی

یوکرین کی جنگ ؛ موجودہ عالمی نظام کی تبدیلیوں کے تناظر میں

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: یوکرین کی جنگ، جو 2022 سے جاری ہے، 21ویں صدی

بنیامین نیتن یاہو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار،صہیونی تحریک کا سخت بیان

?️ 14 فروری 2026بنیامین نیتن یاہو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار، صہیونی تحریک کا سخت

فلسطینی بھوک سے مر رہے ہیں

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے ایک اہلکار نے

امریکہ کا برازیل کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ نے ایک جارحانہ اقدام کرتے ہوئے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے