راولپنڈی(سچ خبریں) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دواتئی چیک پوسٹ پرافغان سرحد سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 43 سالہ حوالدارسلیم اور35 سالہ لانس نائیک پرویز شہید ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی جس سے افغان دہشتگروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان مستقل طور پر افغانستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے موثر بارڈر کنٹرول کو یقینی بنائے۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے مستقل استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔
دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے ملٹری پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کی واردات افسوس ناک ہے۔ سرحد پارسے دہشت گردی کی کارروائیوں کو ختم ہونا چاہیئے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاک افواج کی وطن کی سلامتی کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں، پاکستان اپنے بارڈرز کو مزید محفوظ اورمضبوط بنائے گا۔
مشہور خبریں۔
مارچ میں بجلی کی سستی پیداوار کے باوجود ڈسکوز کی 10 ارب روپے اضافی وصولی کیلئے درخواست
اپریل
حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل کون ہیں؟
اکتوبر
پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کےلئے حکم نامہ جاری
اپریل
رواں برس گندم کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت کم ہوگی، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی
نومبر
بغداد میں امریکی سفارت خانہ پر راکٹ حملہ
فروری
کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم سامراجی طاقتوں کا آلۂ کار بن چکی ہے:شام
اگست
چینی غبارے کا دخول امریکی سلامتی کی خلاف ورزی نہیں: بائیڈن
فروری
گاو کدل قتل عام کے متاثرین 33سال بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں: مشعال ملک
جنوری