دہشت گردی کا خاتمہ: پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات دوسرے روز میں داخل

?️

استنبول، اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت گردی کے خاتمہ اور جنگ بندی کو دیرپا بنانے کے لیے دوسرے دور کے مذاکرات دوسرے روز میں داخل ہو گئے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ استنبول میں پاکستان کی مسودہ معاہدے پر جوابی تجویز کے بعد مذاکرات کا آغاز ہوا، مذاکرات پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثوں کی موجودگی میں جاری ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مذاکرات تقریباً 9 گھنٹے تک جاری رہے تھے، آج فریقین کے درمیان مذاکرات ایک مقامی ہوٹل میں ہورے ہیں، مذاکرات میں تین نکاتی ایجنڈے پر بات چیت ہو رہی ہے جس میں سرحد پار دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ نگرانی اور جائزہ لینے کا نظام قائم کرنا شامل ہے۔

واضح رہے کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں شریک مذاکرات کاروں سے امید کی جا ہی ہے کہ وہ دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی کے طریقہ کار کے حوالے سے مزید تفصیل دیں گے جس سے صورت حال بہتری کی طرف جائے گی۔

ترکیہ نے فریقین کی جانب سے امن و استحکام کی طرف بڑھنے کو سراہا ہے تاہم اس کے علاوہ کوئی اور تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو نئی جگہ منتقل کرنے کی افغان طالبان کی پیشکش مسترد کر دی تھی، مذاکرات میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ پاکستان کا یک نکاتی ایجنڈا رہا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کیلئے جامع پلان دیا اور کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف ٹھوس اور فیصلہ کن کارروائی پر زور دیا، پاکستان اور طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ترک اعلیٰ حکام کی میزبانی میں دہشت گردی کے خلاف ٹھوس میکانزم پر مزید بات چیت ہوگی جس میں افغانستان سے دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کیلئے پاکستانی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 19 اکتوبر کو دوحہ مذاکرات میں وزیردفاع خواجہ آصف اور افغان ہم منصب ملا یعقوب شریک ہوئے تھے جس میں فوری جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔

مشہور خبریں۔

کراچی کا اگلا میئر ہمارے ووٹوں سے منتخب ہوگا، پی ٹی آئی

?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کراچی کی بقیہ یونین کمیٹیوں پر ہونے والے ضمنی

اردگان کی پڑوسیوں کے خلاف نیلی جنگ

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:  ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ہفتہ (6 نومبر)

تربیلا ڈیم میں بڑے آبی ریلے کے داخل ہونے کا امکان، خطرے کی گھنٹی بج گئی

?️ 22 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے تربیلا ڈیم

لاہور ہائی کورٹ کی مونس الٰہی کے دوست کو بازیاب کرانے کی ہدایت

?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی

وزیر اعظم عمران خان کس چیز کو انسان کے لئے ضروری قرار دیا

?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے

الیکشن کمیشن کی 47 ارب جاری کرنے کی درخواست، وزارت ہچکچاہٹ کا شکار

?️ 28 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ سال ہونے

گوگل کے سی ای او کیخلاف مقدمہ درج

?️ 27 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)گوگل کے سی ای او کے خلاف مقدمہ درج کر

چین میں خواتین کو سیزیرین ڈلیوری کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:  خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرکاری میڈیا نے منگل کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے