وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاق سے 550 ارب روپے کی ادائیگی، این ایف سی اجلاس بلانے کا مطالبہ

?️

ضلع خیبر: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت صوبے کی 550 ارب روپے کی مقروض ہے، انہوں نے فوری طور پر قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس بھی بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع خیبر میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد ہماری مرضی کے بغیر ، غیر ملکی جنگ میں پاکستان شامل ہوا، کہا گیا کہ پاکستان کو قربانیوں کی ضرورت ہے، جس کے لیے ہم نے اپنے گھر بار چھوڑے۔

یہاں ڈرون حملے اور فوجی آپریشنز شروع ہوئے، انہوں نے مجمع سے کہا کہ ’ہمیں قربانی کا بکرا بنایا گیا‘، ہمارے گھر، بازار اور مساجد تباہ ہوئیں، پھر بھی ہم نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں‘۔

انہوں نے خبردار کیا کہ صوبے کے قبائلی اضلاع میں کسی نئے فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا تو عوام کو دوبارہ قربانی کا بکرا نہیں بننے دیں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے 2018 میں دعویٰ کیا تھا کہ ضلع خیبر اور دیگر قبائلی علاقے شدت پسندوں سے پاک کر دیے گئے ہیں، تاہم اب دوبارہ نئے فوجی آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

نومنتخب وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا ریاست کے ساتھ امن کے معاملے میں کھڑی ہے، لیکن کسی بھی صورت میں ہم بے گناہ جانوں کے نقصان کی حمایت نہیں کریں گے، اگر اس بار کسی معصوم کی جان گئی تو احتساب کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ آفریدی نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں خطے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا کے منتخب نمائندوں کی مشاورت کے بغیر نہ کیا جائے، انہوں نے ’بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں‘ کو بھی مسترد کیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس

جرگے سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ کے پریس سیکرٹری صاحبزادہ حسن کے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

دوران اجلاس صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور اور فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلایا جائے گا، جس میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علما، جرگہ عمائدین، سول سوسائٹی، وکلا اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا، امن جرگے کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے ایک متحدہ حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے، اجلاس کے شرکا نے پولیس کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےکہا کہ صوبائی حکومت پولیس فورس کے ساتھ کھڑی ہے، پولیس کو جدید آلات، تربیت اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اُس وقت تیزی دیکھنے میں آئی جب نومبر 2022 میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) نے ریاست کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔

رواں ہفتے وزیراعلیٰ آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ صوبے میں دہشت گردی کی نئی لہر وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، 2013 سے صوبے میں برسرِ اقتدار پی ٹی آئی فوجی آپریشنز کی مخالفت کرتی رہی ہے، جبکہ قبائلی عوام بھی اکثر بے گھر ہونے کے سبب ان آپریشنز کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

اگرچہ وفاقی حکومت نے اگست میں نئے آپریشن کی تردید کی تھی، مگر نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں، خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک نئے فوجی آپریشن کا امکان ہے، جس کی وجہ سے مقامی افراد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے، جبکہ ضلع باجوڑ کی تحصیل وار ماموند میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

مشرق وسطیٰ میں امارات کا کردار مثبت اور فعال ہے: بشار اسد

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد اور متحدہ عرب امارات کے صدر

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل؛ نئی اینٹی امریکی نسل کا خدشہ

?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ پر عالمی میڈیا

ایکس پر اکاؤنٹ کی معلومات سے متعلق فیچر پیش

?️ 23 نومبر 2025سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کے پروفائلز پر

فلسطینی بچوں کے خلاف ہولناک صیہونی جرائم؛ بین الاقوامی تنظیم کی رپورٹ

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:بین الاقوامی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں

سوڈانی قوم "گریٹر اسرائیل” کے خواب کا نیا شکار ہے/ فاشر آفت میں واشنگٹن اور تل ابیب کے کردار کا تجزیہ

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان میں پیش آنے والے واقعات اور بالخصوص فاشر شہر

بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دے دیا

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای

امریکہ کا روس کے خلاف تباہ کن پابندیاں لگانے کا اعلان

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے ناتو میں سفیر "میٹھیو وٹیکر” نے نیوز میکس

گولان شام کا حصہ ہے اور اسرائیل قابض ہے: ٹرمپ کے نمائندے کا اعتراف

?️ 22 اگست 2026سچ خبریں:شام اور عراق کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے ٹام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے