?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جس میں 21 کان کن شہید ہوگئے تھے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دو روز قبل درجنوں مسلح حملہ آوروں نے بلوچستان میں کوئلے کی ایک چھوٹی سی کان میں بندوقوں، راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔
حملہ آوروں نے کچھ کان کنوں کو اس وقت مارا جب وہ سو رہے تھے اور دیگر لوگوں کو قطار میں کھڑا کرنے کے بعد انہیں گولیاں مار کر شہید کردیا۔
کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے ایک ای میل میں بلوچستان کے ضلع دکی میں 21 پشتوں کان کنوں کی شہادت کی مذمت کی اور یہ واضح کیا کہ اس افسوسناک واقعے میں ہماری تنظیم ملوث نہیں ہے۔
افغانستان اور ایران کی سرحدوں سے متصل معدنیات سے مالا مال صوبہ بلوچستان میں جنید کول کمپنی کی کان پر کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، ایس ای او اجلاس 15 اور 16 نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہوگا۔
بلوچستان میں علیحدگی پسند عسکریت پسند گروپوں کی جانب سے دہائیوں سے جاری شورش کے نتیجے میں صوبے میں حکومت، فوج اور چینی مفادات کے خلاف اکثر حملے ہوتے رہتے ہیں۔
دوسری جانب، بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر مسلح افراد کے حملے میں 21 کان کنوں کی موت کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے صوبے میں کسی بھی فوجی آپریشن کی ضرورت کو مسترد کردیا۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے ’نیب ترامیم‘ کی وجہ سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
?️ 1 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کے
فروری
ایران، یمن اور حزب اللہ کی زبردست کارنامے زیاد النخالہ کی زبانی
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا کہ
اکتوبر
اسرائیلی پولیس کی وحشیانہ کاروائی، الجزیرہ ٹی وی چینل کی نامہ نگار کو گرفتار کرلیا
?️ 7 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی پولیس نے وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے
جون
عالمی میڈیا میں امام خمینی کی رحلت کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کا عکس
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کا امام خمینی کی رحلت کی
جون
ریاض اور تل ابیب کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کے لیے خفیہ مذاکرات
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: فوج پر مبنی ویب سائٹ StrategyPage نے بین الاقوامی سفارتی ذرائع
دسمبر
امریکی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی 2025 امریکہ کی عالمی برتری کے خاتمے کا باضابطہ آغاز
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کی نئی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی 2025 خود امریکہ
دسمبر
بشار الاسد کی حکومت کے زوال پر شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کا متنازعہ بیان
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کامل صقر نے
جنوری
ملائشیا کا اسرائیل پر اسلحہ پابندی کا مطالبہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ اور لبنان میں
نومبر