دکی میں 21 کان کنوں کی شہادت، کالعدم بی ایل اے کی حملے میں ملوث ہونے کی تردید

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جس میں 21 کان کن شہید ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دو روز قبل درجنوں مسلح حملہ آوروں نے بلوچستان میں کوئلے کی ایک چھوٹی سی کان میں بندوقوں، راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔

حملہ آوروں نے کچھ کان کنوں کو اس وقت مارا جب وہ سو رہے تھے اور دیگر لوگوں کو قطار میں کھڑا کرنے کے بعد انہیں گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے ایک ای میل میں بلوچستان کے ضلع دکی میں 21 پشتوں کان کنوں کی شہادت کی مذمت کی اور یہ واضح کیا کہ اس افسوسناک واقعے میں ہماری تنظیم ملوث نہیں ہے۔

افغانستان اور ایران کی سرحدوں سے متصل معدنیات سے مالا مال صوبہ بلوچستان میں جنید کول کمپنی کی کان پر کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، ایس ای او اجلاس 15 اور 16 نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہوگا۔

بلوچستان میں علیحدگی پسند عسکریت پسند گروپوں کی جانب سے دہائیوں سے جاری شورش کے نتیجے میں صوبے میں حکومت، فوج اور چینی مفادات کے خلاف اکثر حملے ہوتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب، بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر مسلح افراد کے حملے میں 21 کان کنوں کی موت کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے صوبے میں کسی بھی فوجی آپریشن کی ضرورت کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان کا جائزہ لینے کے لیے 15 اکتوبر کو صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ دکی تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ہمایوں خان نے بتایا کہ مسلح افراد کے ایک گروپ نے رات گئے دکی کے علاقے میں کان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔دکی کے ایک ڈاکٹر جوہر خان شادیزئی نے بتایا کہ اب تک ضلعی ہسپتال میں 20 لاشیں اور 6 زخمی افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی ذرائع کا ایران میں کچھ اہداف پر حملے کا دعویٰ، تل ابیب میں ہائی الرٹ

?️ 8 جون 2026سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ اور فوج نے ایران کے اندر بعض اہداف

طالبان نے موسیقی بجانے اور بے پردہ خواتین کو سوار کرنے پر پابندی عائد کی

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: کابل میں فضیلت کے فروغ اور فضیلت کی ممانعت کی وزارت

ایران کا اسلامی انقلاب اور 45 سال پہلے ترکی کے اخبارات کی سرخیاں

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: 1979 کے موسم سرما کے وسط میں ایران میں اسلامی

سعودی عرب سے آنے والے طیارے کی تل ابیب میں لینڈنگ

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صیہونی حکومت کے

فلسطینی کمانڈر کی شہادت سے نیتن یاہو کیوں پریشان ہیں؟

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے اپنی حکومت کے وزراء کو حکم

پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر توجہ دے: فردوس عاشق

?️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق

ترکی کے خدشات دور کیے بغیر نیٹو کی توسیع ناممکن ہے : آنکارا

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:  ترک حکام کی جانب سے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن میں

جسامت پر طعنے ملنے کے بعد ٹی وی پر کام نہ کرنے کا سوچا تھا، صنم جنگ

?️ 29 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے