دوبارہ کھلنے والے سیکڑوں کیسز سے نمٹنے کیلئے آرمی افسران نیب میں تعینات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) میں حاضر سروس فوجی افسران کی تعیناتی کا عمل 4 افسران کو شامل کرنے کے ساتھ بحال ہو گیا ہے، کیونکہ ادارے میں کام کا اضافی بوجھ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کے اہم عہدوں پر تعیناتیاں چند روز قبل کی گئیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 10 اکتوبر کو جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بریگیڈئیر محمد خالد (انفینٹری) کا بطور ڈائریکٹر (20 گریڈ) تقرر کیا گیا ہے، جبکہ لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفر (انٹیلی جنس اسٹاف کالج) کو بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر (19 گریڈ)، میجر وحید خالد (ملٹری انٹیلی جنس) کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر (18 گریڈ) اور میجر قیس کامران سید (ایم آئی) کو بھی ڈپٹی ڈائریکٹر (18 گریڈ) کے عہدے پر ڈیپورٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ افسران مزید احکامات تک نیب میں کام کرتے رہیں گے، نیب میں ایک ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر مزید آرمی افسران کو ادارے میں شامل کیا جائے گا۔

سابقہ پی ڈی ایم کی حکومت میں نیب قانون میں ترامیم کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا، جس کے بعد 1800 سے زائد کیسز بحال ہو چکے ہیں۔

ایک ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو میں اتنے افسران نہیں ہیں، جو کیسز کا بوجھ سنبھال سکیں، جبکہ گزشتہ 10 مہینوں کے دوران نیب کے 30 سے زائد افسران پہلے ہی ڈیپوٹیشن پر دیگر محکموں میں بھیجے جا چکے ہیں۔

ڈیپوٹیشن پر نیب میں تعینات افسران کی روانگی کے بعد فرانزک آڈٹ، تحقیقات اور ٹیکس کے معاملات کے لیے افسران کی ضرورت ہے، نیب کے انٹیلی جنس اینڈ ویجی لینس سیل (آئی وی سی) کی سربراہی پہلے ایک حاضر سروس انٹیلی جنس افسر کے پاس تھی، لیکن حکومت کی جانب سے نیب کے اختیارات محدود کرنے کے بعد متعدد افسران جو ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دے رہے تھے انہیں واپس ان کے محکموں میں بھیج دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

شام میں امریکی قابضین کی حالت زار

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی اسلامی مزاحمتی گروہوں کے پے درپے حملوں کے نتیجے

نگران حکومتِ پنجاب کا عورت مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

?️ 5 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے وعدہ کیا

امریکہ نے ایران سے کیا مطالبہ کیا ہے؟

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے

California Fires: This Is What Happens When You Breathe In Smoke

?️ 11 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

افغانستان کے لوگوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے:بھارت

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ افغانستان میں

پاکستان امریکا کے ہر مطالبے کو پورا نہیں کر سکتا

?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر امریکا

ہیگسٹ کیریبین میں کشتیوں سے بچ جانے والوں پر حملے کے بعد قانونی کارروائی 

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ پینٹاگون 

دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری رہے گا، ہمارے سیکڑوں لوگ شہید اور زخمی کیے گئے، علی امین گنڈاپور

?️ 27 نومبر 2024مانسہرہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے