سچ خبریں: ویسے تو پاکستان میں یوٹیلیٹی بلوں، پھلوں، سبزیوں اور دیگر روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم بہت مہنگے ملک میں رہتے ہیں، مگر دنیا کے 3 سستے ترین شہر پاکستان میں موجود ہیں۔
نمبیو کی سالانہ فہرست
کم از کم ایک ڈیٹا کمپنی نمبیو (Numbeo) کی طرز زندگی کے اخراجات کی سالانہ فہرست میں یہی دعویٰ کیا گیا ہے، اس فہرست میں جنوری سے جون 2024 تک کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور نیویارک شہر کو بنیاد بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی کے معاشی بحران کی 9 وجوہات
اخراجات کی جانچ
طرز زندگی کے اخراجات، کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور مقامی افراد کی قوت خرید جیسے شعبوں کو مدنظر رکھ کر دنیا بھر کے 218 شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔
دنیا کے سستے ترین شہر
فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر کراچی ہے، جو نیویارک کے مقابلے میں 81 فیصد سستا ہے۔ اس کے بعد لاہور دوسرا سستا ترین شہر ہے، جبکہ لاہور سے اوپر بھارتی شہر کولکتہ ہے۔ اسلام آباد دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر قرار دیا گیا جو نیویارک سے 78.5 فیصد سستا ہے۔
دنیا کے مہنگے ترین شہر
دوسری جانب، سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا، جو نیویارک کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ مہنگا ہے۔ جنیوا کے بعد دوسرے نمبر پر سوئس شہر زیورخ ہے جبکہ تیسرے نمبر پر نیویارک رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے
امریکی شہر سان فرانسسکو چوتھے نمبر پر آیا، جبکہ بوسٹن پانچواں مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا۔ آئس لینڈ کا شہر ریکیاویک چھٹے نمبر پر ہے، جس کے بعد واشنگٹن ڈی سی ساتواں مہنگا ترین شہر ثابت ہوا۔ امریکہ کے تین شہر سیئٹل، لاس اینجلس اور شکاگو بالترتیب آٹھویں سے دسویں مہنگے ترین شہر قرار دیے گئے۔
مشہور خبریں۔
ایل سیز کھولنے کیلئے بینکس ڈالر کا بندوبست کریں
جولائی
بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کا معاملہ، اردن نے اہم بیان جاری کردیا
مارچ
عراق سے امریکی فوجیوں کا خروج ہماری اولین ترجیح : الفتح
اکتوبر
دوسروں کی کاپی کی کوئی ویلیو نہیں ہے:عمران خان
جون
روس کی مغرب کو وارننگ
جون
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی خاتون صحافی شہید
جون
ترک وزیر خارجہ سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات، افغان امن عمل پر بات چیت
جون
عمران خان کو برطانیہ میں موجود بچوں سے فون پر گفتگو کی اجازت دینے سے انکار
ستمبر