?️
سندھ: (سچ خبریں)دادو، جامشورو، نوشہرو فیروز، نواب شاہ اور مٹیاری کے اضلاع میں دریائے سندھ میں طغیانی سے 130 دیہات زیر آب آگئے اور کروڑوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے کہا کہ دادو میں ساحلی علاقے میں گل محمد کوریجو، نبی بخش جتوئی، سونو چانڈیو، کوٹو ماچھی، الحجری جتوئی، چٹو خان مستوئی کے 50 دیہات زیر آب آگئے جس سے وہاں کپاس اور سبزیوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
دادو کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دریا میں نچلے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے تاہم تمام پشتے محفوظ ہیں جبکہ ضلع نوشہرو فیروز میں ساحلی علاقے کے 20 دیہات زیرآب آنے کے بعد دریا کا پانی بکھری بند اور دادو ۔ مورو بند تک پہنچ گیا۔
نوشہرو فیروز کے ڈی سی تاشفین عالم نے بتایا کہ مٹھیانی کے قریب 20 خاندانوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں اور پشتوں کے اطراف گشت شروع کردیا گیا ہے، جبکہ سیلابی صورتحال پر قابو پانے والا سامان اور مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔
سکھر بیراج کے چیف انجینئر سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تمام بندوں پر صورتحال معمول پر ہے اور سکھر سے کوٹری بیراج تک کوئی خطرہ نہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ دریا کے پانی میں اضافے سے ضلع جامشور کے نو واہن، دریڈیرو، بلاول پور، لکی، عامری، گانچہ، کلری، چھاچھر، اُنرپور، بدھا پور، منظور آباد اور 25 دیگر دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ دادو اور جامشورو اضلاع میں دو یا تین دن میں دریا کا پانی کم ہونا شروع ہو جائے گا اور اس سے پشتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
اسی طرح ضلع نواب شاہ میں قاضی احمد کی علاقے لکھت اور سکرنڈ کے علاقے منگلی کے ساتھ 20 دیہات زیر آب آگئے۔
نواب شاہ کے ڈی سی امیر حسین پنہور نے بتایا کہ ٹی اسپر، لکھت اور منگلی پشتوں پر گشت اور ان کے ذریعے بارش کا پانی نکالنے کے لیے بنائے گئے کٹس کی پتھروں سے بھرائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ تاہمضلع مٹیاری کے علاقے بھانوتھ میں پانی ٹی اسپر اور 15 دیہاتوں تک پہنچ گیا تھا۔
مٹیاری کے ڈی سی عدنان رشید نے بتایا کہ ایک ماہ قبل ہالا کے قریب بھانوتھ ٹی اسپر کو جزوی نقصان پہنچا تھا لیکن اس کی مرمت کر دی گئی تھی اور اب دریائے سندھ میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے، تاہم دریا کے اطراف نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوجی جنگ کے خوف سے خود کو معذور بنا رہے ہیں
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی
اگست
بلوچستان: زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج پہنچ گئی
?️ 7 اکتوبر 2021ہرنائی ( سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں
اکتوبر
ڈونلڈ ٹرمپ ایک جابر ہیں :کملا ہیرس
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ٹرمپ کو جابر قرار
اکتوبر
محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نماز جنازے میں وزراء نے شرکت کی
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر
اکتوبر
ویوو کا جلد ہی ایس سیریز کے دو نئے موبائل فون متعارف کرانے کا اعلان
?️ 21 دسمبر 2021بیجنگ( سچ خبریں) چینی موبائل کمپنی ’ویوو‘ جلد ہی ’ایس‘ سیریز کے
دسمبر
بینیٹ کی کابینہ تباہی کے دہانے پر : صیہونی کنیسٹ
?️ 3 مئی 2022سچ خبریں: روٹر نیٹ نے اسرائیلی کنیسٹ کے رکن ایڈتھ سلیمان کے
مئی
مغربی کنارے میں ایک نوجوان فلسطینی کی شہادت
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس کے قصبے طمون پر صیہونی
نومبر
غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے:سلامتی کونسل
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا کہ
اگست