?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے داسو واقعے میں دھماکاخیزمواد کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ داسو واقعے میں دہشتگردی کے پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ابتدائی تحقیق کے مطابق دھماکا خیز مواد کی موجودگی کنفرم کی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پسنی کے قریب دہشت گرد حملے سے متعلق کہا ہے کہ واقعے میں دہشتگردی کا پہلو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان کہا گیا ہے کہ داسو واقعے پر ابتدائی تحقیق نے دھماکا خیز مواد کی موجودگی کنفرم کی ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس واقعے سے متعلق سارے عمل کی ذاتی طور نگرانی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور ایک سپاہی بابر زمان شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد پسنی کے قریب واقع خدا بخش بازار کے علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔


مشہور خبریں۔
شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس
?️ 4 اگست 2022ملتان: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ
اگست
طلال چوہدری کا 27 یوٹیوب چینلز کیخلاف کریمنل کارروائی کا اعلان
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے
جولائی
صہیونی حکومت کی جنوبی لبنان کی دلدل سے نکلنے کی کوشش
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کو شدید نقصان کے بعد صہیونی
اکتوبر
عراق کے بعض علاقوں سے امریکی انخلاء کا اعلان ایک دھوکہ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار ریاض الوحیلی نے کہا ہے کہ
اگست
بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان
?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عوام کے لیے بجلی کی قیمت
مارچ
فلسطینوں کا حامی یہودی بھی صیہونی جیل میں
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی حمایت کرنے والے ایک یہودی کو صیہونیوں کی جانب
اگست
سعودی اور امریکی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب اپنی افواج کی جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے
اگست
ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے لئے حکومت کا خصوصی مہم چلانے کا اعلان
?️ 16 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے حکومت نے
جنوری